لاہور( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ڈینگی بخارکی کلینیکل مینجمنٹ کے عنوان پرمنعفدہ تربیتی سیشن میں بطورمہمان خصوصی شرکت۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل اورایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹرتحسین نے صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کااستقبال کیااورپھولوں کاگلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز ، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ، ڈاکٹر مشتاق احمد ، ڈایریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ، ڈاکٹر انور جنجوعہ ، ڈایریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن، ڈاکٹر فاروق عدیل ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ،پنجاب ہیلتھ انیشییٹو مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر علی رزاق، حسنات احمد اورطلباء وطالبات کی کثیرتعداد شامل تھی۔صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر اہم اجلاس کی صدارت بھی کی جبکہ مقررین نے ڈینگی بخارسےمتعلق آگاہی تقاریرکیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ معاشرے میں ڈینگی سے متعلق تربیتی سیشنزاور آگاہی سیمیناربڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ڈینگی سے قیمتی جانیں بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھانے کایہی صحیح وقت ہے اورمحکمہ صحت پنجاب ڈینگی کی روک تھام کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہاہے جبکہ عوام کوبھی احتیاطی تدابیراپناکراپناکرداراداکرناہوگااپنے گھروں اوردکانوں میں بارش کاپانی بالکل کھڑانہ ہونے دیں۔
=========================