کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے سرلنکن اور ڈبلیو ایچ او ڈیلیگیشن کے ہمراہ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ا

لاہور( جنرل رپورٹر ) کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے سرلنکن اور ڈبلیو ایچ او ڈیلیگیشن کے ہمراہ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر انھوں نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر غفور مفتی اور پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل کے ہمراہ اسہال اور ہیضہ سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کیلئے آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا جس کے لیے عوام ، مریضوں میں آگاہی پمفلٹ اور ہینڈ آوٹ تقسیم کیے ۔سرلنکن وفد میں کنٹری ڈائریکٹر پلیتھا ماپالا نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ مجھے پاکستان آ کر بہت خوشی ہوتی ہے یہاں میری ہدایات کو من و عن اختیار کیا جاتا ہے جبکہ کمشنر لاہور کیپٹن عثمان کا کہنا تھا سر ی لنکن اور ڈبلیو ایچ او ٹیم کی پاکستان میں خدمات کو سراہتے ہیں اور توقع کرتے ہیں آیندہ بھی ہماری سپورٹ کرتے رہیں گے اس موقع پر پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ سروسز ہسپتال گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق مریضوں کا علاج معالجہ میں سرگرم ہے اور ہم وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے احکامات کی روشنی اور وزیر صحت خواجہ سائنسزپروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ سروسز ہسپتال گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق مریضوں کا علاج معالجہ میں سرگرم ہے اور ہم وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے احکامات کی روشنی اور وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی ذیر ہدایت تمام مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات بلامعاوضہ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ حکومت پنجاب کے صحت ویژن پر عملی کام جاری تیزی سے جاری رکھا جائے ۔ آخر میں پرنسپل سمز اور ایم ایس سروسز ہسپتال نے کمشنر اور ڈیلیگیشن کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر ڈاکٹر یحیٰی، ڈاکٹر عرفان اور ڈاکٹر جمشید بھی موجود تھے۔

=========================================