مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر پاکستان آئے سکھ یاتریوی کے پارٹی لیڈر سرار دار گرمیت سنگھ نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پر شدید غم اور اظہار افسوس کیا ہے،

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر پاکستان آئے سکھ یاتریوی کے پارٹی لیڈر سرار دار گرمیت سنگھ نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پر شدید غم اور اظہار افسوس کیا ہے، جبکہ پردھان پاکستان سکھ گورودوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ اور سابق پردھان سرادار ستونت سنگھ نے بھی افغانستان میں قدرتی آفت کے نتیجہ میں ہلاکتوں پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی اراداس کی۔ سکھ یاتری سخت سیکورٹی کے حصار میں سپیشل ٹرینوں کے ذریعے گورو ارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچ گئے،حسن ابدال پہنچنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ کی ٹیم اور مقامی انتظامی نے یاتریوں کو والہانہ استقبال کیا۔ یاتریوں نے گورو دوارہ پنجہ صاحب میں اپنی مذہبی رسوما ت ادا کیں۔ترجمان بورڈ عامر حسین ہاشمی کے مطابق چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن کی ہدایات پر سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی کے لیے تمام تر انتظامات بہترین طریقہ سے انجام دیے گئے ہیں،سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے گئے ضلعی انتظامیہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی ٹیمیں دن رات خدمت میں مصروف ہیں۔یاتری 26جون کو حسن ابدال سے گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور آئیں گے جبکہ مرکزی تقریب 29جون کو ہوگی۔
======================