ڈائریکٹرایجو کیشن برٹش کونسل پاکستان ڈاکٹرنشاط ریا ض نے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کا دورہ کیا۔

لاہور) 24-06-22 (: ڈائریکٹرایجو کیشن برٹش کونسل پاکستان ڈاکٹرنشاط ریا ض نے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کا دورہ کیا۔ اُ نہو ں نے اپنے دورے کے دوران طلبہ کو پاکستان میں ہا ئیر ایجو کیشن کی بہتری کے لیئے برٹش کونسل کے مو جودہ پروگرام اور اقدامات کے مو ضو ع پر ایک جامع لیکچر دیا۔ جس میں ڈین فیکلٹی آف با ئیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن، ڈین فیکلٹی آف لا ئف سائنسز بز نس مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم، پرنسپل آفیسر سٹو ڈنٹس افیئر پروفیسر ڈاکٹرکامران اشرف سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی بڑی تعدادنے شر کت کی۔
ڈاکٹر نشا ط ریا ض نے اپنے لیکچر میں طلبہ سے کہا کہ آپ لوگو ں کو اس بات پر فخر ہو نا چا ہیے کہ آپ پاکستان کی قدیم یونیو رسٹی میں تعلیم حا صل کر رہیں ہے جو نہ صرف ملک میں دودھ اور گوشت کی پیدا وار بڑ ھا نے کے ساتھ ساتھ اپنے معیار تعلیم اور تحقیق کے زریعے فوڈ سیفٹی اور فو ڈ سیکیو رٹی کے حوالے سے اپنا مثا لی کردار ادا کر رہی ہے۔ اُ نہو ں نے مزید کہا کہ بر ٹش کونسل تعلیم کے فرو غ کے حوا لے سے طلبہ کو سکا لر شپس کے زریعے ہا یئر ایجو کیشن کے موا قع فراہم کررہی ہے نیز فیکلٹی ڈیو یلپمنٹ کے لیئے بھی مختلف اقدا مات کر رہی ہے۔اُ نہو ں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ دنیا میں مختلف مذا ہب، رنگ و نسل، ثقا فت کے لو گ مو جود ہیں آپ ان لو گو ں کو قبو ل کریں جس سے آپ کو نئے نالج اور تجر بات سیکھنے کا مو قع ملے گا بلکہ آپ میں تخلیقی صلا حیتیں بھی اُ جا گرہونگی۔ اُ نہو ں نے لا ئبریری کی اہمیت، تحقیق،نئے نالج اور صلا حیتو ں کو اُ جا گر کرنے کے لیئے دوسرے تعلیمی ادارو ں کے سا تھ اشتراک قائم کرنے پر بھی زور دیا۔قبل ازیں ڈاکٹر گلبینہ سلیم نے ڈاکٹرنشاط ریا ض کی با ئیو گرا فی اور لیکچر کے اغرا ض و مقا صد کے بارے میں شر کا کو بتا یا۔
بعد ازیں ڈاکٹرنشاط ریا ض نے ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف ڈیپا رٹمنٹس جن میں ویٹر نری اکیڈ می اور پیٹ سینٹر کے مختلف سیکشن کا دورہ کیا اور وہا ں مو جو د
سہو لیات کا جائزہ لیا۔ اپنے دورہ کے دوران اُنہو ں نے ویٹر نری یونیورسٹی کی اسٹیٹ آف دی آرٹ تعلیمی تحقیقی سہولیات کی تعریف بھی کی۔

=======================