میرپورخاص کی خبریں

میرپورخاص== تحسین احمد خان === 18سالہ نوجوان نے گھریلو پریشانیوں اور بے روز گاری سے تنگ آکر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کر لی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے حبیب کالونی میں گھروں میں کام کرکے مہنگائی کے


اس دور میں گھر کی کفالت کرنے والی ماں کے لخت جگر 18 سالا نوجوان دلدار لغاری نے روزگار نہ ملنے، ماں کو بہت کم تنخواہ میں گھر کی کفالت میں مسلسل پریشان حالت میں دیکھ کردل بر داشتہ ہوکر نوجوان نے اپنے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی، بعد ازاں پولیس نے نعش اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال لائی جہاں سے قانونی کاروائی کے بعد نوجوان کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ٭٭

میرپورخاص== تحسین احمد خان === ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ہمیشہ کنگ میکر رہی ہے اور اس نے صوبہ سندھ کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں،ماضی میں اکثریت ہونے کے باوجود سندھی بھائی کو وزیر اعلیٰ منتخب کیا،ہمارے خلاف اتنے آپریشن کئے گئے کہ جتنے اسپتالوں میں بھی نہیں کئے جاتے، آج ہمارے 7ووٹ 70ووٹوں کے برابر ہیں،ایم کیو ایم


عوامی طاقت سے ایک بار پھر سرخرو ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں یوسی 3 اور 4 ٹاؤن خادم علی شاھ میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر ظفر کمالی،سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن محمد علی شاھ،ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی کے علاوہ بلدیاتی چیئرمین اور وائس چیئرمین شپ کے امیدوار عاصم آٖفریدی، ڈاکٹر عامر خان،خلیل شیخ،سلیم غوری بھی موجود تھے وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی جدو جہد کو کئی سال ہوچکے ہیں اور ہمیشہ عوامی مسائل پر


توجہ مرکوز رکھی ہے،ہر دور میں ایم کیو ایم کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے لیکن اس بار ہم نے پیپلز پارٹی سے اس معاہدے پر حکومت میں شامل ہوئے ہیں کہ سندھ کے بلدیاتی نظام اور منتخب نمائندوں کو با اختیار اور 40فیصد کوٹہ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے تاکہ سندھ کے شہری علاقوں کے نوجوانوں کو بھی روزگار مل سکے ہمیں وزارتیں لینے اور گورنر بنانے کے لئے کہا جارہا ہے لیکن ہم نے صاف کہ دیا ہے کہ پہلے ہمارے مطالبے کو سندھ اسمبلی سے پاس کرائیں اسکے بعد ہم دوسرے کام کریں گے، تحریک انصاف نفیس لوگوں کو آج دہشتگرد بنا کر پکار رہی ہے،ایم کیوایم نے اس بار اپنے کارڈ سہی کھیلے ہیں آج ہمارے 7 ووٹ 70 ووٹ کے برابر ہیں اب ہماری شناخت اور قوم کی بقاء کا معاملہ ہے،جب ہمارا گراف اوپر جاتا ہے


تو ہمارے خلاف آپریشن شروع کردیا جاتا ہے ہمیں تقسیم کرنے کے لئے مچھلی کے نشان والے لوگوں کو لایا گیا لیکن عوام نے انہیں مسترد کردیا ہم پر جو دھبے لگائے گئے ہیں اسے ختم کرکے دکھائیں گے اپنے مسائل حل نہ کرنے پر ہم نے تحریک انصاف کو چھوڑا ہم اپنے مسائل حل نہ ہونے پر کسی کو بھی چھوڑ سکتے ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 26جون کو گھروں سے باہر نکل کر پتنگ پر مہر لگاکر ایم کیو ایم کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں کارنر میٹنگ سے خطاب میں ڈاکٹر ظفر کمالی اور خالد تبسم کا کہنا تھا کہ الیکشن کے وقت بنگلوں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں


اور گزشتہ 4,4سالوں کی تعزیت کرنا بھی یاد آجاتی ہے لیکن ایم کیو ایم ہمیشہ اپنے کارکن کے غم اور خوشی میں ساتھ کھڑی ہوتی ہے،ایم کیو ایم کے خلاف جتنی سازشیں اور جبر کیا جاتا رہا ہے اگر یہ کسی اور جماعت کے ساتھ ہوتا تو وہ کب کی نیست و نابود ہوچکی ہوتی،وڈیروں،جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے سازش کرکے غلط آرڈینینس کی ذریعے دیہی علاقوں کو شہری علاقوں میں شامل کرکے کارپوریشن کا درجہ دیکر حق پرست عوام کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش کی ہے لیکن عوام ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے٭٭

میرپورخاص == تحسین احممد خان === میرپورخاص ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کا مقابلہ نہ صرف حکمران جماعت بلکہ پولیس، ڈی آر او اور آر او کے ساتھ ہے جو کہ سرکاری مشینری استعمال کرکے ہمارے امیدواروں کو حراساں کررہے ہیں میرپورخاص عمرکوٹ اور تھرپارکر میں پی ٹی آئی کے امیدواروں اور ان کے حمایتوں کے خلاف جھوٹے کیس داخل کئے جا رہے ہیں جو قابل مذمت عمل ہے یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں ایم این اے لال مالہی، علی پلھ، آفتاب قریشی وکیل بھگوانداس بھیل،ملک راجہ عبدالحق اور دیگر نے یہاں ضلعی صدر آفتاب حسین قریشی کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا پیپلز پارٹی وفاق


اور صوبائی حکومت میں رہنے کے باوجود ناکام ہو چکی ہے اور بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں اور کارکنان کے خلاف انتقامی کاروائی کرتے ہوئے انھیں بے گناہ گرفتار کر کے ان کے خلاف دھشت گردی کے جھوٹے مقدمات قائم کر کے انھیں خوف ذدہ اور حراساں کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس قسم کے ہتھکنڈوں سے ہمیں اور ہمارے کارکنان امیدواروں کو خوفذدہ نہیں کیا جا سکتا ہم انتخابات میں سرکاری امیدواروں اور مشینری کا ہر صورت میں مقابلہ کریں گے انھوں نے کہا پیپلز پارٹی چودہ سال اقتدار میں رہ کر اب ووٹ کے لئے عوام کے پاس دھکے کھا رہی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کاا عتماد کھو چکی ہے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں پچاس روپے اضافہ کیا مگر اس امپورٹیڈ حکومت نے ایک ہفتے میں 150 روپے بڑھا دیئے ہیں اور عوام پر مہنگائی کا بم گرایا ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی الیکشن میں سرکاری مشینری کا استعمال اور پری پولنگ دھاندلی بند کرائی جائے اور الیکشن کو شفاف بنایا جائے ٭٭

میرپورخاص == تحسین احمد خان === 26 جون کا سورج انشاءاللہ ترازو کی فتح کی نوید لیکر ابھرے گا عوام اپنے روشن مستقبل اور علاقے کو منشیات اور جوئے سے پاک کرنے کیلئے ترازو اور مرچی کے نشان پر مہر لگائیں۔جماعت اسلامی کے خدمت کے جذبات سے سرشار دیانتدار اور باصلاحیت نمائندے ہی عوام کی بلا امتیاز خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ۔جھوٹے وعدے و نعرے لگائے والے ،والکرٹ کو اندھیروں میں تبدیل کرنے اور ہمارے نوجوانوں کو جوئے اور نشے کی لت میں مبتلا کرنے والوں کو عوام 26 جون کو مکمل طور پر مسترد کر دیں۔خوبصورت ،


صاف ستھرا اور پرامن والکرٹ ھمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق امیر جماعت اسلامی میرپورخاص حاجی نور الہی مغل ،نائب امیر حافظ سلمان خالد اور دیگر مقررین نے یونین کونسل نمبر 3 والکرث ، میر شیر محمد خان تالپور ٹاؤن سے جماعت اسلامی اور فرینڈز پینل کے مشترکہ امیدوار برائے چیئرمین رضوان علی بلوچ اور نامزد کونسلرز وارڈ نمبر 1،2،3،4 شریف بلوچ ،معراج بلوچ ،آصف مختار عباسی اور وقاص شیخ کی بلوچ پاڑہ والکرٹ میں ڈورٹو ڈور انتخابی مہم اور بعد ازاں مشترکہ انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انتخابی جلسہ میں علاقہ معززین بلوچ ،عباسی ،شیخ برادریوں سمیت عام شہریوں نے بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔شریک عوام کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔ جلسہ میں شیک سینکڑوں کی تعداد میں علاقہ کی عوام نے جماعت اسلامی کے نامزد کردہ امیدواران کی جیت اور 26 جون کو ترازو اور مرچی کے نشان پر مہر لگانے کا عزم کیا *۔

=================================