گرمی کا توڑ اور تفریح گاہ ۔۔۔۔لاھور کینال۔۔۔۔


تحریر شہزاد بھٹہ
=================

شہر لاھور کے بیچوں بیچ گزرتی ھوئی ایک زبردست نہر کو عوام کے لیے ایک انتہائی سستی تفریحی گاہ بنائی جاسکتی ھے اگر یہ نہر یورپ یا کسی اور ممالک میں ھوتی تو وھاں کی حکومت اپنی عوام کو تفریحی کے لیے بہترین سہولیات فراہم کر کے اس نہر سے ماھانہ کروڑوں روپے

کماتی مگر لاھور کی روایتی انتظامیہ اس خوبصورت نہر سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا رھی


پاکستان کے چاروں صوبوں کے مختلف شہروں میں ایسی بے شمار تفریحی مقامات موجود ھیں جن کو بہتر اور بنیادی سہولیات فراہم فراھم کرتے ھوئے عوام کے لیے کھولا جا سکتا ھے اور ایسے پراجیکٹ سے

حکومتیں لاکھوں کروڑوں ماھانہ کما سکتی ھیں
لاھور میں بڑی بڑی ملٹی ملین کمپنیاں موجود ہیں جو عوام سے کروڑوں روپے


ماھانہ کما رھی ھیں ان کو لاھور نہر کے مختلف مقامات الاٹ کیے جاہیں جہاں وہ عوام کے لیے کشتی رانی, کھانے پینے کے سٹال, نہانے کی محفوظ سہولیات, نہر کی صفائی , نہر کے کناروں پر بیٹھنے کے لیے انتظامات, سیکورٹی کے انتظامات ، 1122کی سہولت, رات کو خوبصورت لائٹنگ/ روشنی کا بندوبست کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات فراھم کریں


پیسے کمائیں خود بھی کمائیں اور حکومت کو بھی دیں اور لاھوریوں کو گرمیوں کے شدید موسم میں تفریحی کے مواقع بھی میسر ھوں پاکستانی قوم کے ایک بڑا حصہ کے پاس بہت پیسہ ھے جو وہ تفریحی سرگرمیوں پر خرچ کرنا چاہتی ھے کسی زمانے میں لاھور میں موسمی تہوار بسنت منائی جاتی تھی جو ایک انٹرنشنل ایونٹ بن چکا تھا صرف ایک دن میں کروڑوں اربوں روپے کی گردش ھوتی تھی امیر خرچ کرتے تھے اور غریب کماتے تھے اور پھر بسنت کو کسی کی نظر لگ گئی اور یوں حکومت کی کمائی کا ایک بڑا ذریعہ ختم ھو گیا اور آج عالمی مالیاتی اداروں سے ان کی شرائط پر قرضے لینے پر مجبور ھیں مگر اپنے قومی وسائل کو بروئے کار نہیں لاتے


یہاں ایک بات کا ذکر کرنا ضروری ھے کہ ھمارے اداروں کی نااہلیوں نے لاھور کے حسن کو گندے نالے میں تبدیل کر رکھا ھے اس کی بنیادی وجہ لاھور کی ھاوسنگ سوسائٹیز نے مختلف مقامات پر سیوریج کے گندے پانی کے پائپ اس خوبصورت نہر میں ڈال رکھے ہیں جس سے آبادیوں کا گند پانی نہر میں شامل ھو کر قدرتی پانی کو گند کر رھا ھے


اگر کبھی نہر کا پانی بند کیا جائے تو لاھور شہر کا حسن # لاھور نہر # ایک گندے نالہ کا روپ اختیار کر لیتی ھے
لاھور کینال جلو موڑ کے مقام سے بی آر بی نہر سے نکلی گئی ھے شروع میں اس کا پانی صاف ستھرا رہتا ھے اور بعد مغل پورہ وغیرہ کے علاقوں سے رہائشی کالونیوں کا سیوریج کا گند پانی اس نہر میں ڈال دیا جاتا ھے جس سے لاھور کی شان نہر آلودہ ترین ھو جاتی ھے
لاھور نہر گرمیوں میں دنیا کا سب سے بڑے سوئمنگ پول کا روپ ڈال لیتی ھے جہاں گرمی سے ستائے اور پریشان لاھوری آرام و سکون پاتے ہیں لوگ اپنی اپنی فیملی کے ساتھ گھنٹوں ٹھنڈے پانی سے لطف اندوز ہوتے ہیں کسی زمانے میں نہر کا پانی بڑا شفاف اور صاف ستھرا ھوتا تھا پھر ھماری نااہلیوں نے اس خوبصورت نہر کو گند نالہ میں تبدیل کر دیا


لاھور سٹی ڈسڑکٹ گورنمنٹ ضلعی انتظامیہ ایل ڈی اے اور واسا سے درخواست ھے کہ جناب فوری طور پر نہر میں پھینکے ھوئے سیوریج پائپ کو بند کیا جائے اور لاھور نہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے
ھم سب لاہوریوں کو بھی مل کر نہر کا خیال رکھنے کی ضرورت ھے تاکہ یہ نہر صاف ستھری رھے اور لاھور کے حسن اور شان کو بچایا جا سکے


محکمہ نہر کو چاھیے کہ لاھور کینال میں گرنے والے سیوریج کے گندے پانی کو فوری طور پر بند کرنے کے انتظامات کرے ۔۔۔
نہر پراجکیٹ کے لیے لاھور کینال اتھارٹی بھی بنائی جا سکتی ھے جو جلو موڑ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک نہر کو دنیا کی سب سے بڑی اور خوبصورت تفریحی گاہ بنانے کی نگرانی کرتے ھوئے مقامی حکومت کے اخراجات کو پورا کرے
بات ھے سوچنے کی جو ھمارے پاس نہیں ھے

=====================================================