میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیڈی ایچیسن ہسپتال ڈاکٹرمحمد اقبال شاہد خواجہ نے کہا کہ محکمہ صحت کی ہدایات پر ہسپتال میں صفائی کے تمام تر انتظامات اور سیکیورٹی کو فول پروف بنا دیا گیا ہے ۔ہسپتال کے داخلی اور خارجی راستوں اور تمام آپریشن تھیٹروں ،وارڈز اورمیڈیشن سٹوروں کے باہر سیکیورٹی کمیرے نصب کیئے ہوئے ہیں

لاہور(مدثر قدیر )میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیڈی ایچیسن ہسپتال ڈاکٹرمحمد اقبال شاہد خواجہ نے کہا کہ محکمہ صحت کی ہدایات پر ہسپتال میں صفائی کے تمام تر انتظامات اور سیکیورٹی کو فول پروف بنا دیا گیا ہے ۔ہسپتال کے داخلی اور خارجی راستوں اور تمام آپریشن تھیٹروں ،وارڈز اورمیڈیشن سٹوروں کے باہر سیکیورٹی کمیرے نصب کیئے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے۔ سیکیورٹی کیمروں کی وجہ ہسپتال کے عملے اورمریضوں کے ساتھ آنے والے لواحقین پر نظر رہتی ہے ان باتوں کا اظہار انھوں اومیگا نیوز سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا


عوام کو صحت کی مفت سہولتیں فراہم کرنا کسی نعمت سے کم نہیں،علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے،کم وسائل کے باوجود مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا ہے،انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھ کر اپنے فرائض سرانجام دیتاہوں،اپنے اسی مشن کو آگے لے کر چلتا رہوں گا،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے ویژن اور وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے


احکامات کے تحت ہسپتال میںمریضوں کو تمام سہولیات بلامعاوضہ میسر ہیں،ہسپتال میں گانئی کے متعلقہ تمام ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کر رہے ہیں،ایمرجنسی اور ہسپتال میں داخل مریضوں کے ساتھ ساتھ آئوٹ ڈور میں آنے والے مریضوں کو بھی مفت ادویات دے رہے ہیں،ہمارے ہسپتال میں روزانہ 30 سے 35 بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ہے۔


ہمارے معاشرے میں صحت کے حوالے سے لوگوں میں بہت کم معلومات ہیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں رش زیادہ ہو جاتا ہے۔ہمارے ہسپتال میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ لیڈی ایچیسن ہسپتال کو


اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ یہاں پر آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر آسکیں،ہسپتال میں ادویات کے ساتھ ساتھ ٹیسٹوں کی سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں اور تمام مشینیں ورکنگ میں ہیں۔ پنجاب بھر سے مریض لیڈی ایچیسن ہسپتال میں آتے ہیں جن کو کرونا کے دنوں میں پہلے کرونا فلٹر کلینک بھیجاجاتاتھا جہاں موجود ڈاکٹرزانکی علامات کا جائزہ لے کر ان کو آؤٹ ڈور یا وارڈ میں


ریفر کرتے تھے۔ اس موقع پر انھوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ لیڈی ایچیسن ہسپتال میں ایئر کنڈیشن مسجد کی تعمیر وترقی میری زندگی کے اہم ترین کاموں میں سے ایک ہے ۔مسجد میں امام صاحب کی قیام گاہ کا بھی انتظام کر دیا گیا ہے اور مسجد میں سات سو نمازیوں کی گنجائش ہے اور یہاں پر پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کی جاتی ہے جبکہ ہسپتال کی خوبصورتی کےلئے پودوں کی ڈونیشن آئی تھی جس کے باعث ہسپتال کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا ۔


======================================