یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رمیں ہائیر ایجو کیشن کمیشن اور پرا ئم منسٹر یوتھ پروگرام کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپو رٹس ریسلنگ لیگ 2022کے پانچ روز سے جاری فائنل مقا بلوں اور آل پاکستان ایچ ای سی انٹر ورسٹی بیس بال چیمپئین شپ کی تقریب تقسیم


یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رمیں ہائیر ایجو کیشن کمیشن اور پرا ئم منسٹر یوتھ پروگرام کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپو رٹس ریسلنگ لیگ 2022کے پانچ روز سے جاری فائنل مقا بلوں اور آل پاکستان ایچ ای سی انٹر ورسٹی بیس بال چیمپئین شپ کی تقریب تقسیم
انعا مات کا انعقاد گذ شتہ روز سٹی کیمپس لا ہور کے سپو رٹس کمپلیکس میں ہوا۔


اختتا می تقریب کی صدارت ممبر پنجاب اسمبلی را نا مشہود احمد خان نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ویٹر نری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد،
وا ئس چانسلر یونیورسٹی آف سر گودہا پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیم مظہر، ڈائر یکٹر جنرل سپورٹس ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن جاوید علی میمن سمیت ویٹر نری یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپو رٹس را نا امجد اقبال، ڈائریکٹر سپو رٹس سر گو دہا یونیورسٹی احمد خان ہرل، سینئر نائب صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستارسمیت صو بہ پنجاب کے پانچ ریجن سے 70 سے زائد کھلا ڑیو ں نے شر کت کی۔
اختتا می تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے را نا مشہود احمد خان نے کہا کہ حکو مت پاکستان نو جوا نو ں کے لیئے کھیلو ں کے فرو غ سے متعلق سہو لیا ت دینے کے لیئے پر عز م ہے اور تعلیمی سیکٹر کی تر قی حکو مت پاکستان کی اولین تر جیحا ت میں شامل ہے۔اُ نہو ں نے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپو رٹس ریسلنگ لیگ میں نو جوان


کھلا ڑیو ں کوحصہ لینے کے مو قع فراہم کرنے پر ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے کردار و کا وشو ں کو سراہا نیز کامیابی کے ساتھ ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپو رٹس ریسلنگ لیگ کا انعقاد کروانے پر ویٹر نری یونیورسٹی کے سپورٹس بورڈ کی تعریف بھی کی۔
پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ نو جوان کھلا ڑ یو ں کا جو ش اور ولولہ دیکھ کے بہت خو شی محسوس ہو ئی ہے اور میں اُمید کرتا ہو ں کہ مستقبل میں یہی کھلا ڑ ی بین الا


قوا می مقا بلو ں میں حصہ لیں گے اور اپنی شاندار کار کردگی کی بدولت ملک و ملت کا نام روشن کریں گے۔پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیم مظہر نے کہا کہ حکو مت وقت سے درخواست ہے کہ نو جوا ن نسل کو تعلیمی و تحقیقی میدان میں آگے بڑھنے کے لیئے لا ئبریریو ں کی فرا ہمی کے ساتھ ساتھ کھیلو ں کی سرگرمیو ں کوفرو غ دینے کے حوالے سے میدا نو ں کی فرا ہمی کو بھی یقینی بنا یا جائے۔ مسٹر جاوید علی میمن نے کہا کہ ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن نے پاکستان کے دور دراز علا قوں سے ہو نہار نو جوان کھلا ڑیو ں کا انتخاب کیا اور ان کو ریسلنگ کے مقا بلو ں میں حصہ لینے کے لیئے تیار کیا نیز کہا کہ جیتنے والے کھلا ڑیو ں کو حکو متی سر پرستی میں بین الاقوا می سطح پر ٹریننگ بھی کروا ئی جائے گی۔


ریسلنگ کے مقا بلو ں میں گو جرانوالہ کی ٹیم نے پہلی، راولپنڈی کی ٹیم نے دوسری جبکہ لا ہور کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حا صل کی۔بیس بال کے مقا بلو ں میں یونیورسٹی سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے پہلی جبکہ اسلا میہ یونیورسٹی بہا ولپو ر کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حا صل کی۔بعد ازیں را نا مشہود احمد خان نے دیگر مہما نو ں کے ہمراہ ریسلنگ اور بیس بال کے مقا بلو ں میں جیتنے والی ٹیمو ں کے درمیان انعا می ٹرا فیا ں تقسیم کیں اور فاتح ٹیمو ں کے کھلا ڑیو ں کو مبا رکباد بھی دی۔

=============================