میرپورخاص سے اہم خبریں۔


میرپورخاص == تحسین احمد خان === میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات ناظم امتحانات کی نااہلی اور مبینہ ملی بھگت سے مذاق ہی بن گئے۔ وقت سے قبل پیپر آؤٹ ہونے کی روایت آج بھی برقرار۔ تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے تحت آج ہونیوالا بارہویں جماعت کا فزکس کا پرچہ بھی سوشل میڈیا کی زینت بن گیا۔ میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے مقررہ وقت پر شروع ہونے سے پہلے ہی تقریباً تمام پیپرز طلباء کے واٹس ایپس پر موجود رہے ہیں اور آج فزکس کے پیپر سے پہلے ہونیوالے پرچے بھی پیپر کا وقت شروع ہونے سے قبل ہی واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر دستیاب تھے۔ تعلیمی بورڈ کے حساس ترین شعبہ امتحانات میں اس سنگین غفلت، نااہلی اور بدعنوانی میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کون کرے گا؟ کب اور کیسے ملوث افسران و ملازمین کو سزائیں دی جائیں گی؟ کیوں ان پیپرز کو منسوخ نہیں کیا گیا؟ تعلیم اب صوبائی حکومت کا معاملہ ہے اور اس کی ذمہ داری تعلیمی بورڈ میرپورخاص اور محکمہ بورڈ اینڈ یونیورسٹیز سندھ سمیت صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے لہٰذا حکومت کو چاہیے کہ ایسے اقدامات لے جس سے اس قسم کے سنگین غفلت و نااہلی اور مبینہ بدعنوانی کے واقعات دوبارہ کبھی نہ ہوسکیں کیونکہ ایسے واقعات سے اُن طالب علموں کا مستقبل خراب ہوسکتا ہے جو کہ محنت کرکے امتحان میں بیٹھتے ہیں ٭٭
==============================



میرپورخاص == تحسین احمد خان === سندھ ہیومن رائٹس کمیشن، حکومت سندھ نے سندھ ہندو میرج ایکٹ 2018 کے حوالے سے سرکاری افسران، سول سوسائٹی اور مذہبی رہنماؤں (پنڈتوں) کے لیئے ایک روزہ آگاہی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا تفصیلات کے مطابق سندھ پروٹیکشن آف ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے مقامی ہوٹل میں سرکاری افسران، ہندو مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے ماہرین کے ساتھ ایک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاشرکاء اسٹیک ہولڈرز نے تربیتی سیشن میں تفصیلی بات کرتے ہوئے ایسی شکایات کے بارے میں استفسار کیا. اسلم شیخ، جوڈیشل ممبر 2 SHRC نے تعارف پیش کرنے کے ساتھ مزید بتایہ کہ ہندو شادیاں پہلے رجسٹر نہیں ہوتی تھیں لیکن سندھ ہندو میرج ایکٹ 2018 کے پاس ہونے کے بعد شادیوں کی رجسٹریشن ہونی چاہیے کرشن شرما رکن انسانی حقوق کمیٹی SHRC نے سندھ ہندو میرج ایکٹ کے نفاذ کی مختصر تاریخ، پس منظر، جدوجہد اور عمل کے عمل کے بارے میں بتایا کہ سندھ اسمبلی نے ہندوؤں کی شادیوں کی رجسٹریشن کے لیے سندھ ہندو میرج ایکٹ 2016 منظور کیا تھا ترمیم کی تجویز کے مقابل ایکٹ میں کچھ خامیاں تھیں اور پھر ان ترامیم کو شامل کیا گیا اور اب ہمارے پاس سندھ ہندو میرج ایکٹ 2018 ہے سندھ ہندو میرج ایکٹ 2018 میں جوڑوں کے لیے طلاق اور دوبارہ شادی کے حقوق اور طلاق کے بعد بیوی اور بچوں کی مالی حفاظت کے لیے ترمیم کی گئی ایڈووکیٹ ایم پرکاش میمبر اقلیتی کمیٹی SHRC نے سندھ ہندو میرج ایکٹ 2018 کی نمایاں خصوصیات کا اشتراک کیاانہوں نے مزید کہا کہ اس ایکٹ کے بعد اب ہمارے پاس طلاق کے


حقوق اور دوبارہ شادی کے حقوق ہیں اور طلاق کے بعد ہمیں بیوی بچوں کا مالی تحفظ بھی حاصل ہے ہندو مذہب کے مطابق خون کے رشتے میں شادی کی اجازت نہیں ہے اور ایکٹ میں بھی اسی بات پر غور کیا گیا ہے سیشن میں ایکٹ کے نفاذ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کو درپیش مسائل/چیلنجز اور پنڈتوں /شادی کے رجسٹریشن سے متعلق مسائل پر بھی بحث کی گئی. اسلم شیخ جوڈیشل ممبر 11، محترمہ پشپا کماری، ممبر ایس ایچ آر سی، مسٹر کرشن شرما، میمبر ہیومن رائٹس کمیٹی ایس ایچ آر سی، ایڈوکیٹ ایم پرکاش، ممبر اقلیتی کمیٹی ایس ایچ آر سی، مسٹر عدنان خاصخیلی، سپرنٹنڈنٹ شکایات اور انکوائریز، نور احمد ناریجو، رکن انسانی حقوق کمیٹی SHRC اور محترمہ فریدہ طاہر نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں ٭٭
===============================================


میرپورخاص == تحسین احمد خان ===پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان نے کرایوں میں 80 سے 100 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے، ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد زیادہ تر گاڑیاں کھڑی کر دی ہیں اور ان پر چلنے والا عملہ بیروزگار ہے، میرپورخاص حیدرآباد ٹول پلازہ نے بھی ٹول میں فی گاڑی 50 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق وفاقی کی جانب سے پیٹرولیم اضافے کے بعد میرپورخاص سے دیگر شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 80 سے 100 فیصد تک کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے میرپورخاص سے کراچی جانے والی اے سی کوچ کے مالکان نے کرایوں میں ایک سو فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جبکہ نان اے سی گاڑیوں نے 80 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جبکہ میرپورخاص سے دیگر شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 80 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے اس حوالے اے سی کوچ اور کوسٹر


مالکان کا کہنا ہے کہ کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں ایک ماہ میں 119 روپے تک اضافے کے بعد کوسٹر کے کرایوں میں 30 فیصد اضافہ کیا ہے ڈیزل میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کاروبار بہت متاثر ہوا ہے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے اپنی 70 فیصد گاڑیاں کھڑی کر دی ہیں اور ان گاڑیوں پر چلنے والا عملہ بیروزگار ہو گیا ہے جبکہ 30 فیصد گاڑیاں چل رہی ہیں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گاڑیوں کا خرچہ بھی پورا نہیں ہو رہا ہے دوسری جانب میرپورخاص حیدرآباد ٹول پلازہ کی انتظامیہ نے یکطرفہ ٹول 220 سے بڑھا کر 270 روپے کر دیا ہے انھوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز اور پبلک ٹرانسپورٹ پر چلنے والے افراد کو بیروزگار ہونے سے بچایا جائے دیگر صورت میں گاڑیاں کھڑی کر کے احتجاج کیا جائے گا٭٭
=====================================


میرپورخاص == تحسین احمد خان === پاکستان مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر آصف معراج راجپوت نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں قبل از الیکشن دھاندلی عروج پر پہنچ چکی ہے جس کے سامنے الیکشن کمیشن ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر سمیت تمام عملہ مکمل طور پر حکمران جماعت کے کارکن کے طور پر انتخابی مہم میں حصہ لے رہا ہے الیکشن قوانین کے مطابق الیکشن شیڈول کے ساتھ ترقیاتی کام بند کر دیئے جاتے ہیں لیکن میرپورخاص ضلع میں سرکاری وسائل سے سرکاری امیدواروں کی مہم چلائی جارہی ہے اور ترقیاتی کاموں میں جو میٹریل استعمال کیا جارہا ہے وہ کرپشن کی کھلی تصویر پیش کر رہا ہے ایک طرف عوام کو ترقیاتی کاموں کا لولی پاپ دے کر ووٹ حاصل کرنے کا منصوبہ ہے اور دوسری طرف ان ہی ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل استعمال کرکے کرپشن کے دروازے کھول رکھے ہیں انہوں نے کہا کہ میرپورخاص ضلع کی عوام کو 26 جون کو ان کرپٹ نااہل حکمرانوں کے خلاف ووٹ کو عزت دینے کے لیے جہاد کے طور پر پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر اس فرسودہ نظام سے جان چھڑانی ہوگی٭٭
==============================