پاکستان میں اسپشل ایجوکیشن کی تاریخ خصوصی بچوں کی ووکیشنل تعلیم کے بانی۔ . .. . . . . . . . شیخ اقبال یاسین . .


تحریر ۔۔۔۔۔شہزاد بھٹہ
==================
پاکستان میں اگر خصوصی تعلیم کی تاریخ لکھی جائے گئی تو مخدوم صدیق اکبر ، ڈاکڑ ایس ایم کے واسطی۔ غلام حسین ایڈووکیٹ ۔مس رضیہ لال۔ محترمہ شمیم افضل۔ سید انوار الحق نظامی ۔سید محمد علی ۔و دیگر ہستیوں کے ساتھ ساتھ ایک اور نام محمد اقبال یاسین صاحب کو ضرور یاد کیا جائے گا جن کی پاکستان میں معذور خصوصا سماعت سے متاثرہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے خدمات کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اقبال یاسین ان عظیم لوگوں میں شامل ھوتے ھیں جہنوں نے پاکستان لاھور سے گونگے بہرے بچوں کے لیے ایک ادارے / تنظیم ال پاکستان ڈیف اینڈ ڈمب ویلیفر ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی اور انار کلی کپور تھلہ ھاوس میں پاکستان کا پہلا ادارہ قائم کیا جہاں پر گونگے بہرے طلبہ کو تعلیم و تربیت دینے کا سلسلہ شروع ھوا۔
1962میں گلبرگ لاھور میں گنگ محل کے نام سے فاطمہ جناح نے ایک پراجیکٹ کی بنیاد رکھی۔ اس عظیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے ال پاکستان ڈیف اینڈ ڈمب ویلیفر ایسوسی ایشن نے ایک مہم کا اغاز کیا گیا۔ایسوسی ایشن کے ممبران نے گھرگھر جا کر گنگ محل پراجیکٹ ٹریننگ کالج و سکول کے تعمیر کے لیے چندہ اکٹھا کیا اس مہم میں دیگر افراد کے ساتھ ساتھ محترم اقبال یاسین کی خدمات لازوال ھیں جہنوں نے کالج بلڈنگ کے لے ایک لاکھ ٹکٹ ڈونیشن کیے جن کو ڈود ٹو ڈور فروخت کر کے بلڈنگ کاکام مکمل کیا گیا


شیخ اقبال یاسین سماعت سے محروم بچوں کو پرنٹگ کی تعلیم بھی دیتے رہے اس مقصد کے لیے سوساٹئی نے 1968 میں جرمن سے ایک پرٹینگ پریس منگوایا جو اقبال یاسین کی کاوش کا ھی نتیجہ تھا جو اج بھی گورنمنٹ ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز اف ڈیف گنگ محل میں کام کررھا ھے اقبال یاسین نے اس پریس کے ذریعے سنیکڑوں گونگے بہرے بچوں کو پرٹینگ کی تربیت دی جس کے ذریعے خصوصی طلبہ روزگار کمانے کے قابل ھوئے۔ اور اسی پرنٹنگ پریس میں محکمہ کی پرنٹنگ ضروریات بھی پوری ھوتی رھیں۔راقم کو بھی اقبال یاسین صاحب کے ساتھ کام کرنے کا اتفاق ھوا
۔اقبال یاسین کے مشن کو آگے بڑھانے میں ان کی فیملی بھی پیش پیش رھی ان میں ان کی پیاری بیٹی ریحانہ شاھد اور بیٹے طاھر اقبال جو سن رائزر راوی روڈ میں آپی خدمات سر انجام دے رھے ہیں اور محمد جمشید اقبال بھی شامل ھیں جو اج کل اپنے والد کی جگہ پر گورنمنٹ ٹریننگ کالج گلبرگ میں اپنے فرائض بخوبی انجام دے رھے ھیں۔


اقبال یاسین کی بیٹی ریحانہ شاہد 36 سال تک سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف رھی اور 30 دسمبر 2019 کو سرکاری ملازمت سے با عزت طور پر ریٹائر ڈ ھو گئیں ۔
اقبال یاسین کے چھوٹے بیٹے جمیشد اقبال نے اپنے مرحوم والد کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہی کی پوسٹ پرنٹنگ سپروائز سے اپنے کیئر کا اغاز کیا ۔اور ڈیف طلبہ کو پرنٹنگ جیسی فنی تربیت دینے کا سلسلہ جاری رکھا ۔


جمیشد اقبال نے اپیکا اسپشل ایجوکیشن کے پلیٹ فارم سے بھی اپنے ساتھیوں کی فلاح وبہبود اور بہتری کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ھیں اپیکا کی کسی بھی جدوجہد میں جمیشد اقبال کا ایک نمایاں کردار ھوتا ھے
خاص طور پر اسپشل ایجوکیشن کے لیے 50 فی صد اسپشل الاونس کی جدوجہد میں میاں ریاض کے شانہ بشانہ شامل رھے۔ اور آج تک ملازمین کے جائز حقوق کے لئے میاں ریاض کے ساتھ جدوجہد میں مصروف ہیں ۔


جمیشد اقبال اپنے پرنسپل شہزاد بھٹہ کے دایاں بازو کے طور پر گورنمنٹ ٹریننگ کالج کی اپ گریڈیشن، بہتری اور فعال کرنے میں بھی نمایاں رھے اور ھر مرحلے اور مشکل میں بھی شہزاد بھٹہ کے ساتھ کھڑے رھے
جمیشد اقبال کی اپنے والد اقبال یاسین کی طرح خصوصی بچوں کے لے خدمات لازوال ھیں جمیشد نے کالج اور محکمہ کا مانو گرام بھی ڈیزائن کیا جو 2004 میں شہزاد بھٹہ کے ساتھ مل کر ڈیزائن کیا اور پھر 2018 میں بھی اس مونو گرام میں ترمیم کی گئی تو راقم سمیت ذلفی ریاست ڈپٹی ڈائریکٹر ۔ میڈم نصرت جبیں اسٹنٹ ڈائریکٹر کی مشاورت سے اسپیشل ایجوکیشن کے مونو گرام میں محمد جمشید سے ترمیم کروائی اور سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن سے پروف کروایا جسے محکمہ میں استعمال کیا جا رہا ھے۔


ٹریننگ کالج فار دی ٹیچرز اف ڈیف گنگ محل کی تاریخ میں پہلی بار کالج فلیگ بھی شہزاد بھٹہ کی مشاورت سے جمشید نے بنایا۔کالج میگزین کی ڈیزائنگ پرنٹنگ بھی جمیشد اقبال کا ھی کارنامہ ھے۔ کالج کا گنگ محل نیوز لیٹر بھی پرنسپل شہزاد بھٹہ کی سر براھی میں محمد جمشید جو اس کے جائنٹ ایڈیٹر بھی ھیں مکمل ڈیزائن اور پرنٹنگ کروائی کر شائع کرتے رھے ۔۔
اقبال یاسین کے ساتھیوں میں مخدوم صدیق اکبر ۔سید محمد علی ۔شیخ امجد ۔رانا شاھد رفیق۔ذوالفقار رشید ۔طارق شاہ محمد اقبال ۔ سرور خان ۔ کشور سلیم۔ سیمی گل کرمانی ۔ میڈم شاہ۔ اور میڈم شمیم افضل و دیگر شامل تھے۔
اللہ تعالی سے دعا کہ وہ جمیشد اقبال کے والد اقبال یاسین کو جنت الفردوس میں اعلی ترین مقام عطا فرمائے اور جمیشد اقبال کو تندرستی و صحت والی زندگی عطا فرمائے امین ۔۔( یہ خصوصی مضمون محترم شیخ اقبال یاسین کی برسی جو اج 13 جون کو منائی جارھی ھے کے حوالے سے لکھا گیا ھے)
==================================