کیا روح افزا کی مقبولیت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ؟ کیا مارکیٹ میں سخت مقابلے کے بعد انتظامیہ نے دیگر کمپنیوں کا سہارا تلاش کرنا شروع کر دیا ہے ؟

طویل عرصے تک لوگوں کی بہت بڑی تعداد کے دل پر راج کرنے والا مشہور زمانہ مشروب روح افزا کیا اپنی مقبولیت اور مارکیٹ کھو رہا ہے ؟ کیا مارکیٹ میں ایسے پلیئرز آگئے ہیں جو روح افزا کو سخت مقابلہ دے رہے ہیں یا اس کی جگہ حاصل کرتے جا رہے ہیں ؟ کیا واقعی روح افزا کی مارکیٹ سکڑتی جا رہی ہے ؟ کیا روح افزا کا معیار اور کوالٹی کمپرومائز ہوچکا ہے یا اس کی قیمت لوگوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے ؟ یہ اور اس قسم کے متعدد سوالات روح افزا کے چاہنے والوں کے ذہن میں گردش کر رہے ہیں اور کاروباری حلقوں میں یہ بحث ہو رہی ہے کہ کیا اب یہ وقت بھی آنا تھا کہ روح افزا بیچنے کے لئے اس ادارے کو دیگر چھوٹی بڑی کمپنیوں کا سہارا اور مدد سہارا اور مدد تلاش کرنا پڑی ۔حال ہی میں روح افزا کا ایک کمپنی کے ساتھ اشتراک کے بعد پیشکشوں کا اشتہار صارفین کی نظروں سے گزرا جس کے بعد یہ سوال ہر بحث آ چکے ہیں

کہ کمپنی اپنی سیل بڑھانے کے لیے اب دوسری کمپنیوں کا سہارا لے رہی ہے ۔
دوسری طرف روح افزا کے فروخت کنندہ دکانداروں اور خریداروں کا کہنا ہے کہ اس کا ذائقہ آج بھی لاجواب اور بے مثال ہے ہاں مارکیٹ میں اس کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت سے برانڈز آچکے ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی ذائقے اور معیار کے لحاظ سے روح افزا سے آگے نہیں نکل سکا البتہ کی قیمت میں کمی اور زیادہ جارحانہ اشتہار سازی کی وجہ سے کچھ کمپنیوں کے برانڈ زیادہ سیل ہو رہے ہیں لیکن جو روح افزا پیتے تھے

وہ آج بھی روح افزا پی رہے ہیں
مارکیٹ ذرائع کے مطابق قرشی جام شیریں اس وقت مقبولیت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ چکا ہے اور اس نے مارکیٹ میں کئی حوالوں سے نمبر ون مشروب ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ دکانداروں کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ جام شیریں اس لیے زیادہ پسند کیا جاتا ہے کہ اسے بینے


سے طبیعت میں بوجھل پن نہیں آتا جبکہ جام شیریں کے مقابلے میں دیگر مشروبات سے طبیعت میں بھاری پن آجاتا ہے ۔ جام شیریں کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ اس کی موثر مارکیٹنگ حکمت عملی ہے اور یہ ملک بھر میں باآسانی دستیاب ہے اور اس کے مختلف فلیور ہیں اور مختلف سائزوں میں دستیاب ہے جس کی وجہ سے مختلف قوت خرید رکھنے والے خریداروں کی پہنچ میں ہے ۔


مارکیٹ میں ایک اور بڑا نام نورس کا ہے۔ یہ بھی ایک پرانا اور مقبول برانڈ ہے اس کے صارفین کی کافی بڑی تعداد ہے لیکن اس کا مارکیٹ شیئر محدود ہے اس کی مختلف وجوہات ہیں دکانداروں کے مطابق ایک زمانے میں نورس کی بڑی مانگ تھی اور اس کی مقبولیت آسمان پر تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نورس کی مارکیٹنگ کمزور ہوتی گئی اور اس کی مانگ میں کمی آگئی ۔ مارکیٹ میں اس کا پوٹینشل موجود ہے ۔


دکانداروں کے مطابق مارکیٹ میں روح افزا ، نورس اور جام شیریں کے علاوہ بھی سرخ رنگ اور ملتے جلتے ذائقے سائز اور پیکنگ میں مختلف کمپنیوں کے برانڈ موجود ہیں ان کی سیل بھی ہے اور گاہک بھی ۔ لیکن بڑے طاقتور گروپ اور مضبوط برانڈ آج بھی اپنی پہچان اور مقام رکھتے ہیں ۔

=====================================