چیز سپر اسٹور جلنے کے بعد سمیعہ برج ویو کے فلیٹوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ۔ عمارت خطرناک قرار ۔ لوگوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی خطرے میں ۔

چیز سپر اسٹور جلنے کے بعد سمیعہ برج ویو کے فلیٹوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ۔ عمارت خطرناک قرار ۔ لوگوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی خطرے میں ۔متعلقہ سرکاری حکام نے خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں عمارت کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے آپ کیسی رہائش کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے عمارت کے بیسمنٹ سے لگنے والی آگ نے چار منزلوں کو متاثر کیا ہے فائر بریگیڈ کی پوری کوششوں کے باوجود آگ کئی گھنٹوں تک لگی رہی کچھ لوگوں نے دیر سے آگ بجھانے کا کام شروع کرنے کی شکایت کی پانی کی کمی کا معاملہ بھی اٹھایا گیا لیکن اگر اتنی خوفناک بھی


کے اس نے پوری عمارت کو نقصان پہنچایا ۔سمیعہ بریج ویو ریزیڈنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پہلے بھی کئی بار آگ لگنے کے واقعات ہو چکے ہیں لہذا سپر اسٹور کو کہیں اور منتقل کیا جائےخدارا ایسےا سٹور کی اجازت نہ دی جائے

۔ جب آگ لگی تو سب سامان بچانے کی فکر میں لگ گئے اوپر رہنے والے افراد کا کسی کو خیال نہیں آیا ۔ایسوسی ایشن کے عہدیدار شاید میمن نے


کہا کہ لوگوں کی اترے میں ڈال دی گئی ۔اسٹور کے بیس منٹ میں آئل سمیت دیگر اشیاء پیسہ کمانے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی ۔لفٹ بند ہونے پر لوگوں کو سیڑھیوں سے نیچے اترنا پڑا ۔

یہ 15 منزلہ عمارت ہے رہائشی فلیٹوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے جب آگ لگی لوگ خوفزدہ تھے خواتین اور بچے بے بسی محسوس کر رہے تھے تھوڑی ہی دیر میں ہر طرف دھواں ہی دھواں تھا ریسکیو آپریشن کے دوران لوگوں کو حفاظتی اقدامات کے تحت گھر


خالی کرائے گئے لوگ باہر آگئے اور اپنا قیمتی سامان لیکر جلتی ہوئی عمارت کو دیکھتے رہے ۔ریکارڈ کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک 3 کے پلاٹ نمبر R-159 پر یہ رہائشی اور کمرشل عمارت تعمیر کی گئی کار پارکنگ کی جگہ بیسمنٹ میں گودام بنا دیے گئے

غیر قانونی گودام میں آگئی پہنچی تو تباہی مچی کیوں کہ وہاں بڑی تعداد میں اسٹاک رکھا ہوا تھا ۔ روزنامہ امت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس


بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 2011 میں این او سی فار سیل نمبر جاری کیا تھا جس میں بلڈر کو بیسمنٹ میں کار پارکنگ ، گراؤنڈ فلور پر شوروم ، پہلی منزل پر آفس ، دوسری اور تیسری منزل پر کار پارکنگ ، چوتھی منزل پر تفریحی ایریا اور فلیٹ ،


پانچویں فلور سے لے کر 17 فلور تک فلیٹ بنانے کی اجازت دی گئی ۔چیز ڈیپارٹمنٹل اسٹور نے سمیعہ بریج ویو کا شوروم لینے کے بعد وہاں غیر قانونی طور پر پلیٹوں کی بیس منٹ کارپارکنگ بھی لی اور گودام بنا لیا ۔ جب بیسمنٹ کار پارکنگ میں گودام بنا رہا تھا اس وقت شوکاز جاری کیا گیا تھا لیکن نوٹس کو دبا دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے بلڈنگ کی بنیادوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کے


اسٹرکچر کی دوبارہ سے کلیئرنس لینی پڑے گی بظاہر یہ عمارت اب ایک خطرناک عمارت قرار پائے گی جس میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت دینا خطرناک ہو سکتا ہے ۔
=========================