۔ڈپٹی کمشنر ساو¿تھ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کی زیر صدارت ضلع سا ﺅ تھ میں پانی کے باعث ہونے والی بیماریوں خصوصا نگلیریا، ہیپاٹائٹس، ڈائریا، کالرا و غیرہ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا


کرا چی یکم جو ن ۔ڈپٹی کمشنر ساو¿تھ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کی زیر صدارت ضلع سا ﺅ تھ میں پانی کے باعث ہونے والی بیماریوں خصوصا نگلیریا، ہیپاٹائٹس، ڈائریا، کالرا و غیرہ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں ڈی ایچ او ساﺅ تھ ڈاکٹر محمد احمد قا ضی سمیت تمام اضلا ع کے محکمہ صحت کے افسرا ن، واٹر بورڈ کے نمائندگان کے علاوہ واٹر ہائیڈرینٹ کے مالکان بھی شریک ہوئے۔


اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساو¿تھ نے کہا کہ آلودہ پانی کے باعث بیماریوں کی روک تھام کے لیے خصوصی انتظامات کی ضرورت ہے پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدا ر اور آلودگی میں محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پانی کے ریزرورز کو محفوظ بنایا جائے جبکہ واٹر ہائیڈرنٹس پر بھی پانی کو آلودگی سے بچانے کے انتظامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر سا ﺅ تھ نے کہا کہ پانی کے ذخائر والی جگہوں پر پانی کی کوالٹی چیک کرنے کے لئے میٹرز لگائے جائیں۔انہوں نے ہدایات دیں کہ ہسپتالوں اور ڈسپنسریز میں نگلیریا، ہیپاٹائٹس، ڈائریا کالرا و دیگر پانی سے پیدا ہونے والی امراض سے متاثرہ مریضوں کی خصوصی دیکھ بھال کے لئے اقدامات کئے جائیں جبکہ ہسپتالوں ڈسپنسریز میں ان امراض کے تدا رک کے لئے متعلقہ ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر تمام مقامات کا دورہ کرکے مفصل رپورٹ تیار کریں۔
ہینڈآﺅ ٹ نمبر 538۔۔۔ڈو گر

====================