کراچی کے فٹبال کے نوجوان جلد انگلینڈ میں سیکھنے اور کھیلنے کا سفر شروع کریں گے

کمشنر کراچی سے سونڈن ٹاون Swindon Townکلب انگلینڈ کے وائس چیرمین کی ملاقات
کمشنر کراچی نے کراچی کے نوجوان فٹبالرز کو عالمی سطح کا کھلاڑی بنانے کا جو سفر شروع کیا ہے وہ امید ہے پورا ہو گا زیور آسٹن
کراچی کے فٹبالر ز بھی ضرور ایک روز عالمی مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن
دو سال کی تربیت کے لئے روانہ ہونے کے انتظامات مکمل ہیں ویزا کے حصول کے فوری بعد بچے اور کوچز روانہ ہوں گے کمشنر کراچی
کراچی ( )
سونڈن ٹاون Swindon Townکلب انگلینڈ کے کوچ الیکس پائک Alex Pike کی نگرانی میں کراچی کے نوجوان فٹبالرز کی انگلینڈ میں دو سال کی تربیت اور کھیل کے مواقع حاصل کریں گے اس سلسلہ میں چھ


ماہ قبل سوین ڈن ٹاون کلب انگلینڈ کے کوچ الیکس پائک Alex Pikeکی نگرانی میں شروع کئے جانے والے ٹرائلز پیر کو اخری مرحلہ میں داخل ہوگئے ہیں پیر کو کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم میں چا رہ روزہ ٹرائلز شروع ہوئے جس میں25 بچے حصہ لے رہے ہیں 25 بچے تین سو بچوں کے ٹرایلز کے بعد گذشتہ چھ ہفتوں میں شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں موجودہ ٹرائلز کے بچے انگلینڈ جانے کے لئے فائنل کئے


جائیں گے جو ویزا کے حصول کے فوری بعد کراچی کلب اور سونڈن ٹاون کلب کے تحت ہونے والے معاہدہ کے مطابق دو سال کے لئے انگلینڈ روانہ ہو جائیں گے ۔ پیر کو سونڈن ٹاون کلب انگلینڈ کے وائس چیرمین زیور آسٹن Zavier Austin
اور کوچ الیکس پائک Alex Pikeکی کراچی آمد کے موقع پر سوین ڈن ٹاون کلب Swindon Town انگلینڈ کے وائس چیرمین زیور آسٹن
Zavier Austinاور کوچ الیکس پائک Alex Pikeکی کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی انھوں نے انگلیند میں کراچی کے منتخب فٹبالرز کے پروگرام کی تفصیل سے آگاہ کیا ۔ انھوں نے بتا یا کہ انگلینڈ میں کراچی کے منتخب نوجوان فٹبالرز کی تربیت عالمی سطح کے فٹبال کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا ۔زیور آسٹن نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کے لئے پہلی بار مستقبل میں عالمی سطح پر فٹبال کھیلنے کے مواقع حا صل ہوں گے انھوں نے کہا کہ انھیں عالمی سطح کا کھلاڑی بننے کے لئے ابھی طویل سفر طے کرنا ہے یہ سفر کمشنر کراچی نے


شروع کیا ہے انھوں نے کہا کہ کراچی کے بچوں میں وہ تمام صلاحیتین ہیں جو عالمی سطح کے فٹبال مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ضروری ہیں انھوں نے کہا کہ بچوں کی کھیل کی تربیت حاصل کرنے کے لئے انگریزی زبان کی کمی دور کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں انھیں تربیت یافتہ اساتذہ انگریزی سکھائیں گے ۔ انھوں نے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کے جذبہ اور ویژن کو سراہا انھوں نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کو منتخب کر نے کا مرحلہ انتہائی دشوار گذار تھا لیکن کمشنر کراچی کی دلچسپی کوششوں اور رہنمائی کی وجہ سے ہمیں اس میںمرحلہ کو مکمل کرنے میں کامیابی ملی ہے یہ سفر کمشنر کراچی نے شروع کیا تھا جو ہم پورا کرنے کا عز م رکھتے ہیں ۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ پہلی بار کراچی کے فٹبال کے با صلاحیت کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر عالمی معیا ر اور تقاضوں کے مطابق سیکھنے اور اپنی صلاحیتیوں کے مظاہر کا موقع ملے گا انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایک روز ضرور ہم کراچی کے ان بچوں ب کو عالمی فٹبال کے مقابلوں میں ایکشن میں دیکھیںگے کمشنر نے کہا کہ لیاری میں فٹبال مقابلوں اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے مشاہدہ سے میرے ذہن میں یہ خیال آیاکہان بچوں کو بھی آگے بڑھنے اور عالمی سطح پر سیکھنے اور کھیلنے کے لئیے مواقع کی ضرورت ہے ۔اور اب اس خیال کو عملہ جامہ پہنانے کا وقت شروع ہوگیا ہے کراچی انتظامیہ کی زیر سرپرستی کراچی فٹبال کلب اور انگلینڈ کے شہرہ افاق فٹبال کلب سوئنڈ ن ٹاون کلب کے درمیان فروری میں کراچی میں ایک مفاہمتی معاہدہ پر دستخط ہوے تھے ۔ جس کے تحت بچوں کا ٹرائلزچھ ہفتے کےلئے شروع ہوا ۔ انھوں نے کہا کہ


معاہدہ کے تحت تربیت اور دو سال تک قیام کے دوران زندگی گذارنے کے اخراجات سمیت تمام اخراجات سونڈن ٹاون کلب برداشت کرے گا کلب کی جانب سے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ دو سال کی تربیت کے لئے روانگی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں ویزا کے اجرا کے فوری بعد یہ بچے اور کوچز دو سال کی تربیت پر روانہ ہو جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ معاہدہ شروع کرنے اور عمل کرنے کے سلسلہ مین حکومت سندھ سے کوئی مدد نہیں لی گئی
===================================