گرمیوں کی چھٹیوں کو آرٹ کی تعلیم کے لئے بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہیں،الحمراء اکیڈمی کی تزئین و آرائش کے بعد ماحول میں مزید بہتری آئی ہے۔

انچارج الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس و ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف نے کہا ہے کہ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی کی گرمیوں کی چھٹیوں کو آرٹ کی تعلیم کے لئے بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہیں،الحمراء اکیڈمی کی تزئین و آرائش کے بعد ماحول میں مزید بہتری آئی ہے۔


محمد عارف نے کہاکہ ذمہ دارانہ رویوں کو پروان چڑھا کر مقررہ اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں، اپنی اپنی فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر روا نہیں رکھیں گے،اساتذہ و الحمراء اکیڈمی سٹاف تجربہ کار ہیں،فنون لطیفہ کے 12 شعبوں میں تعلیم و تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے


الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں گرمیوں کی چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس میں کیا۔اجلاس میں الحمراء مال اور کلچرل کمپلیکس میں واقع الحمراء اکیڈمی کے اساتذہ نے شرکت کی۔اجلاس میں زیادہ سے زیادہ سٹوڈنٹ کو عملی پرفارمنس کے مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
=================================