ہدایتکار اور فلمساز نواز خان کی فلم رشتے کا رنگا رنگ پریمیئر شو لاہور کے مقامی سینما میں منعقد کیا گیا۔پریمیئر میں فنکاروں کے جھرمٹ نے نے چار چاند لگا دئیے۔

ہدایتکار اور فلمساز نواز خان کی فلم رشتے کا رنگا رنگ پریمیئر شو لاہور کے مقامی سینما میں منعقد کیا گیا۔پریمیئر میں فنکاروں کے جھرمٹ نے نے چار چاند لگا دئیے۔ لیجنڈ اداکار شاہد حمید ،نواز خان ،صائمہ سلیم ،ثمین عاصم، غانیہ شوکت، مسعود بٹ، اچھی خان،حیدر سلطان، جرار رضوی،چودھری اعجاز کامران،سوانا راچپوت،شکیل خان ،مسکان رائے،سہیل


راحیل ملک سمیت دیگر نے شرکت کی۔فلم میں نواز خان،صائمہ سلیم،شاہد حمید،ثمین عاصم، جمال یوسف اور عبداللہ خان نمایاں ہیں۔نواز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ


یہ فلم انڈسٹری کی فلم ہے،فلم گھریلو مسائل، رشتوں کی پیچیدگیوں اور احساس پر مبنی ہے۔ میں نے کوشش کی ہے فلم شائقین کو پسند آئے،فلم میں نئے کرداروں کو موقع دیا گیا ہے نواز خان نے کہا کہ میرا فلم میں سنجیدہ کردار ہے فلم کا موضوع بہت شاندار ہے۔


سینئر اداکار شاہد حمیدنے کہا کہ تمام فنکاروں نے اپنے اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف کیا ۔نواز خان نے پہلی بار ڈائریکشن کی فلم ان کی ڈائریکشن نظر آئی ہے۔
اداکارہ صائمہ سلیم نے کہا کہ خوشی ہے ملک میں فیملی فلمیں بن رہی ہیں ۔کوشش کی ہے کردار سے


انصاف کروں امید ہے عوام پسند کریں گے صائمہ سلیم نے کہا کہ رشتوں کا احساس کریں کیونکہ رشتے بہت نازک ہیں انہیں سنبھالیں اور قدر کریں یہی فلم کا موضوع ہے۔


فلم تیرہ مئی سے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔

===============================================