گورنر اسٹیٹ بینک تبدیل-کل میعاد ملازمت ختم ہورہی ہے۔ حکومت نے توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے شکریہ کہہ دیا

زیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنراسٹیٹ بینک کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ کل گورنراسٹیٹ بینک رضاباقرکی 3سالہ مدت پوری ہوگی میں نے رضاباقر سے بات کی اورانکوحکومتی فیصلےسےآگاہ کردیا ہے۔


ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے رضاباقر کی خدمات پرشکریہ اداکرتاہوں رضاباقر ایک قابل آدمی ہیں تھوڑی مدت میں ان کے ساتھ کام کاموقع ملا۔


مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں رضاباقر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نئی حکومت نے آتے ہی چیئرمین ایف بی آر کو تبدیل کر دیا تھا۔
https://urdu.arynews.tv/tomorrow-governor-sbp-dr-reza-baquirs-3-year-expires/

==============
رضا باقر کی باعزت رخصتی۔ کل میعاد ملازمت ختم ہورہی ہے۔ حکومت نے توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے شکریہ کہہ دیا۔

روپے کی گرتی قدر سے متعلق سوال پر۔۔ریمٹنسز سے پاکستانیوں کو زیادہ روپیہ مل رہا ہے کا بیان دے کر شہرت پائی۔
==============================