محمد امجد خان پرنسپل گورنمنٹ نیشنل اسپشل ایجوکیشن سنٹر جوھر ٹاؤن لاھور تقریباً چالیس سال سرکاری ملازمت کرنے کے بعد ریٹائرڈ ھو گئے

محمد امجد خان پرنسپل گورنمنٹ نیشنل اسپشل ایجوکیشن سنٹر جوھر ٹاؤن لاھور تقریباً چالیس سال سرکاری ملازمت کرنے کے بعد آج ریٹائرڈ ھو گئے ھیں اس موقع پر شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے اپنے دیگر ساتھیوں نعیم شہزاد


جنرل سیکرٹری پیرا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن پنجاب ،محمد نصیر، اپیکا نیشنل اسپشل ایجوکیشن سنٹر جوھر ٹاؤن لاھور کی ملک قمر ،اسد گیلانی،رانا عامر ، محمد لطیف و دیگر ممبران کے ھمراہ امجد خان کو باعزت طور پر سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ھونے


پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ خان صاحب کو آنے والی زندگی میں خوشیاں اور صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے آمین


شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے پرنسپل محمد امجد خان کی اسپشل ایجوکیشن اور خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے شاندار اور گراں قدر خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ خان صاحب نے ہمیشہ اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور محنت سے سرانجام دیئے ھیں


محمد امجد خان کا تعلق مردان کے پی کے سے ھے آپ نے کیئر کا آغاز 1983 میں سکول ایجوکیشن سے کیا اس سے پہلے امجد خان نے میڑک کرنے کے بعد ائر فورس بھی جائن کی کچھ عرصے ٹریننگ کے بعد ائر فورس چھوڑ دی


امجد خان نے 1984 میں پنجاب یونیورسٹی شعبہ تعلیم و تحقیق کے پروگرام ایم اے انڈسٹریل ایجوکیشن میں داخلہ لیا وھی سے امجد خان کی شہزاد بھٹہ سے دوستی کا سلسلہ شروع ھوا امجد خان شعبہ تعلیم و تحقیق میں شہزاد بھٹہ ،شفقت علی ،راجہ اعزاز ،سعید الرحمن ،یعقوب بٹ سعادت واحد وغیرہ کے سیشن فیلوز تھے
امجد خان نے 1990 میں فیڈرل اسپشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جائن کیا اور مختلف عہدوں پر


فائز رھے کچھ عرصے پہلے آپ کو محکمانہ ترقی دے کر نیشنل اسپشل ایجوکیشن سنٹر جوھر ٹاؤن لاھور میں پرنسپل بی ایس 19 میں تعینات کیا گیا اور ایسی عہدہ سے زندگی کے 60 سال پورے کرنے کے بعد سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ حاصل کی


امجد خان یار باش بندے ھیں دوستوں کے دوست اور ہمیشہ حق کے ساتھ کھڑے رھے ھیں آپ نے بطور پرنسپل نیشنل اسپشل ایجوکیشن سنٹر جوھر ٹاؤن لاھور بڑے یادگار اور انقلابی کام سرانجام دیئے ھیں اپنی سروس کے آخری دن بھی وہ سرکاری فرائض میں مصروف رھے
گورنمنٹ نیشنل ایجوکیشن سنٹر میں واقع ڈیف بچوں کے ادارے شالیمار سنٹر کی بلڈنگ جو ضروری مرمت وغیرہ کے لئے کافی سالوں سے بند پڑی تھی کو فنکشنل کرتے ھوئے اسپشل ایجوکیشن سنٹر نشتر ٹاؤن سے شالیمار سنٹر کے متاثرہ سماعت طلبہ کو اس بلڈنگ


میں شفٹ کیا ترقیاتی منصوبہ کے تحت مرمت ھونے والی بلڈنگ کس افتتاح آج پرویز اقبال بٹ ڈی جی اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے کیا اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے شالیمار سنٹر کے لیے ترقیاتی منصوبے کے تحت فرنیچر کی خریداری مکمل کی اور نئے فرنیچر کو مختلف کلاس رومز


میں شفٹ کیا جو ایک زبردست کام ھے امجد خان ایک زبردست ایڈمنسٹریٹر رھے ھیں اپنے کولیک کے ساتھ ہمیشہ پیار و محبت سے پیش آتے رھے ھیں
امجد خان سابقہ ڈائریکٹر جنرل اسپشل ایجوکیشن پنجاب محمد فاضل چیمہ کے بڑے گہرے اور پیارے دوست ھیں اللہ تعالیٰ سے دعا ھے کہ وہ امجد خان کو آنے والی زندگی میں صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے آمین
===========================================