ملکی معیشت کے فروغ میں بزنس کمیونٹی کا کردار ہر اول دستے کارہا ہے،ایس ایم منیر

ملکی معیشت کے فروغ میں بزنس کمیونٹی کا کردار ہر اول دستے کارہا ہے،ایس ایم منیر
یو بی جی گروپ ملک بھر کے تمام کاروباری اداروں اور نمائندوں کو یکساں اہمیت دیتا ہے،زبیرطفیل
کراچی( 23اپریل2022) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت،صنعت و تجارت، اور قومی برآمدات کے فروغ اور مضبوطی میں بزنس کمیونٹی کا کردار ہمیشہ ہر اول دستے کارہا ہے،


نامساعد حالات کے باوجود ملک کے تاجروں اور صنعتکاروں نے قومی ترقی میں بھرپور حصہ لیا، حکومت کو چاہئے کہ صنعتی شعبے اور برآمدات کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے اورحکومت کومعاشی بہتری کیلئے غیرمقبول فیصلے بھی کرنا پڑے تو ضرور کئے جائیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار یو بی جی کے صدر زبیرطفیل،ملک سہیل حسین اور نوراحمدخان سے گفتگو کے دوران کہی۔ ایس ایم منیر نے


کہا ہے کہ یو بی جی کی قیادت ہمیشہ جمہوری روایات کو زندہ رکھے گی اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی خدمت جاری رکھیں گے ۔انکا کہنا تھا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کے نتیجے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکتا ہے، خطے میں سب سے زیادہ توانائی کے نرخ پاکستان میں ہیں اوران حالات میں بجلی کے نرخ میں مزید اضافہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کو مشکلات سے دوچار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو


چاہئے کہ وہ صنعتی پیداواری اداروں کیلئے توانائی کے نرخوں میں کمی لائے، ٹیکس نظام کو سہل و آسان بنایا جائے اور سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں تو قومی معیشت مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور پرعزم بن کر ابھررہاہے، اورہمارا عزم ہے کہ یو بی جی کے تمام کارکنان اپنے گروپ کے ذریعہ ملک بھر کی کاروباری برادری کی بلاامتیاز خدمت اور کاروبار دوست ماحول کو


اولین ترجیح دیتے ہوئے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری ایک بار پھر یو بی جی کی جانب دیکھ رہی ہے کیونکہ یو بی جی کی قیادت نے اپنے کردار اور اپنے کام سے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے دل جیتے ہیں اور انہیں متحدکیا ہے، ہماری ٹیم نے ملک بھر میں تاجرنمائندوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے ۔صدریو بی جی زبیرطفیل نے کہا کہ


ہمارا گروپ ملک بھر کے تمام کاروباری اداروں اور نمائندوںکو یکساں اہمیت دیتا ہے اور ہم نے ایف پی سی سی آئی میں اقتدار میں رہتے ہوئے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے پر مکمل توجہ دی یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی کاروباری برادری یو بی جی کے بینر تلے متحد ہے۔

کیپشن فوٹو گراف:یونائٹیڈ بزنس گروپ کے صدر زبیرطفیل سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرکو سوینئرپیش کررہے ہیں ،ملک سہیل حسین اور نوراحمدخان بھی موجود ہیں۔
==============================