ٹک ٹاک نے سنہ 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی؛ پاکستان میں 6.5 ملین ویڈیوز حذف کیں گئیں

ٹک ٹاک نے سنہ 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی؛ پاکستان میں 6.5 ملین ویڈیوز حذف کیں گئیں


• مذکورہ رپورٹ میں پلیٹ فارم کو سنہ 2021ء کے پورے سال میں محفوظ اور خوش گوار پلیٹ فارم کے طور پر برقرار رکھنے کے لیے اہم اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے
• دنیا بھر میں پاکستان تیسرا بڑا ملک تھا جہاں کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کے باعث یکم اکتوبر،2021ء سے 30دسمبر،2021ء کے دوران 6,563,594 ویڈیوز حذف کیں گئیں۔


• تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ کے مطابق 94.1 فیصد ویڈیوز پوسٹ کیے جانے کے محض 24 گھنٹوں کے اندر حذف کیں گئیں جبکہ 95.2 فیصد ویڈیوز کسی استعمال کرنے والے کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل اور 90.1 فیصد ویڈیوز کسی بھی شخص کے دیکھنے سے قبل حذف کیں گئیں۔
• اس محاذ پر پیشرفت میں ہراساں کرنے اور دھمکی آمیز کنٹنٹ کے حذف کرنے میں 14.7فیصد، نفرت انگیز د رویے کے باعث 10.9 فیصد، پرتشدد انتہا پسندی والے کنٹنٹ پر مبنی 16.2فیصد، اور خطرناک کارروایوں پر مشتمل کنٹنٹ کے حذف کرنے میں 7.7فیصد بہتری آئی ہے جن میں صفر ویوز پر مواد حذف کرنا شامل ہے۔


کراچی،پاکستان،21اپریل،2021: دنیا بھر میں مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے ممتاز پلیٹ فارم، ٹک ٹاک (TikTok) نے سنہ 2021ء کی چوتھی سہ ماہی(Q4)کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنزانفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں کمیونٹی کے تحفظ اورپلیٹ فارم پر ہمدردی کو فروغ دینے کے حوالے سے ٹک ٹاک کے عزم پر اپ ڈیٹس شامل ہیں۔ اس رپورٹ میں محفوظ اور خوش گوار جگہ کے طور پربرقرار رکھنے کے لیے کام کرتے ہوئے اور،ایک ذمہ دار پلیٹ فارم کی حیثیت سے، اعتماد حاصل کرنے حوالے سے اس کے مسلسل عزم کی عکاس ہے۔ان کوششوں میں تبصرے کی جگہ پر مستند مشغولیت کو فروغ دینا، تحفظ کے حوالے سے تخلیق کاروں کے لیے یاد دہانیاں اور کمیونٹی کی جامع گائیڈلائنز پر عمل کرنا شامل ہیں۔

رپورٹ میں بیان کیا گیا جائزہ، پلیٹ فارم کی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کنٹنٹ کی نشاندہی کرنے، نشان زدہ کرنے، کنٹنٹ حذف کرنے اور سسٹم میں جاری بہتری کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔ سنہ 2021ء کی چوتھی سہ ماہی میں، عالمی سطح پر 85,794,222 ویڈیوز حذف کیں گئیں جو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کیں گئیں تمام ویڈیوز کا تقریباً 1.0 فیصد ہیں۔ان میں سے تقریباً 94.1فیصد ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے کے باعث پوسٹ کیے جانے کے محض24گھنٹوں کے اند رحذف کیں گئیں جبکہ 95.2فیصد کسی صارف کی جانب سے اطلاع دئیے جانے قبل حذف کیں گئیں اور 90.1فیصد ویڈیوز دیکھے جانے سے قبل حذف کیں گئیں۔


پاکستان، کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے پر حذف کیں گئیں 6,563,594 ویڈیوز کے ساتھ، سنہ2021ء کی چوتھی سہ ماہی میں حذف کیں گئیں ویڈیوز میں سب سے بڑے حجم کے اعتبار سے دنیا میں تیسرے رنمبر رہا۔

اس پیش رفت سے ایذا رسانی اور دیگر منفی رویوں کی پالیسیوں کے نفاذ کی رفتار میں بہتری ظاہر ہوتی ہے۔ آج تک، کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والا کنٹنٹ حذف کرنے پر مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا گیا۔ کوئی بھی رائے موصول ہونے سے پہلے ہراساں کرنے اور دھونس دھمکی والا کنٹنٹ حذف کرنے میں 14.7فیصد، نفرت انگیز رویے پر مبنی کنٹنٹ حذف کرنے میں 10.9فیصد، پر تشدد اور انتہا پسندی پر مبنی کنٹنٹ حذف کرنے میں 16.2فیصد اور خطرناک کارراویوں پر مبنی کنٹنٹ حذف کرنے میں 7.7فیصد بہتری آئی ہے۔


ٹک ٹاک کے ایک اہلکار نے کہا، ”ٹک ٹاک میں، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہماری کمیونٹی کو احترام، مہربانی اور افہام و تفہیم کی بنیاد پر تشکیل پانا چاہیے۔ مناسب روئیے کے لیے ہمارے اصولوں کے مطابق مثبت ڈیجیٹل ربط بنانے میں لوگوں کی مدد کرنے کی غرض سے ہم اپنے صارفین کو ٹک ٹاک پر دوسروں کے ساتھ اُن کے تعاملات کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بااختیار بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب لوگوں کے تحفظ کی بات آتی ہے تو کوئی بات بھی حتمی نہیں ہے اور ہماری تازہ ترین رپورٹ اور تحفظ میں مسلسل بہتری، ہماری کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ہماری مسلسل وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔“

کمیونٹی گائیڈ لائنزکی خلاف ورزی کرنے والے،بدسلوکی اور نفرت انگیز کنٹنٹ یا روئیے کو فعال طور پر حذف کرنے کے لیے پلیٹ فارم کے کام کے ساتھ مستند مصروفیت کے ذریعے تبصروں پر زیادہ سے زیادہ قابو پانے میں ہر کسی کی مدد کی غرض سے نئے طریقے تلاش کر رہا ہے۔یہ جانچ کے ایسے طریقوں پر مشتمل ہے جس میں صارفین اُن تبصروں کی نشاندہی کر سکتے ہیں جنھیں وہ غیر متعلق یا نامناسب سمجھتے ہیں۔کمیونٹی فیڈ بیک اکٹھا کیا گیا ہے جو پہلے سے زیر استعمال عوامل کی رینج میں اضافہ کرے گا تاکہ تبصرے کے سیکشن کو مستقل طور پر متعلقہ اور حقیقی مصروفیت کی جگہ بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، تخلیق کاروں کے حوصلے کو پست ہونے سے بچانے کے لیے صرف وہی شخص دیکھ سکے گا جس نے کسی تبصرے پر ناپسندیدگی کا اندراج کیا کہ انھوں نے ایسا کیا ہے۔

وافر مقدر میں پیش کردہ حفاظتی ٹولزتلاش کرنے اور اُن کا استعمال مزید ہموار بنانے کے لیے، ٹک ٹاک تحفظ کے حوالے سے یاددہانیوں کے ساتھ تجربہ کر رہا ہے جو تخلیق کاروں کو فلٹر کرنے اور بڑی تعداد میں بلاک کرنے اور حذف کرنے کے اختیارات پر تبصرہ کرنے میں راہنمائی کرے گا۔یہ یاددہانیاں صرف اُن تخلیق کاروں کو نظر آئیں گیں جن کی ویڈیوز کو زیادہ منفی تبصرہ مل رہا ہے۔ تاہم، پلیٹ فارم اُن تبصروں کو حذف کرنا جاری رکھے جو اس کی سخت کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور پہلے سے دستیاب ٹولز مثلاً کنٹنٹ پر تبصروں کو فلٹر کرنے، حذف کرنے، اور ای ہی وقت میں متعدد تبصروں کی رپورٹ کرنے کی صلاحیت پر تیار کیے گئے ہیں۔


ٹک ٹاک پر کنٹنٹ کے حوالے سے گائیڈ لائنز اور پالیسیوں کے بارے مزید معلومات کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز سے رجوع کریں۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاظ کی رپورٹ، انگریزی اور اردو زبانوں میں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
===============================================