لندن میں نواز شریف کے ضروری سامان کی پیکنگ شروع ۔ عمرہ کرنے سعودیہ پھر وہاں سے لاہور آئیں گے

لندن میں نواز شریف کے ضروری سامان کی پیکنگ شروع ۔ عمرہ کرنے سعودیہ پھر وہاں سے لاہور آئیں گے۔ نواز شریف کے قریبی ذرائع کے مطابق اپریل کے دوسرے ہفتے میں نواز شریف لندن سے عمرہ ادا کرنے سعودی عرب جائیں گے وہاں کچھ روز عبادت میں مشغول رہنے کے بعد پھر وہ سعودی عرب سے پاکستان واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں اور براہ راست لاہور پہنچیں گے



اس سلسلے میں لندن میں ان کا ضروری ساز و سامان پیک کرنا شروع کر دیا گیا ہے پارٹی رہنماؤں اور فیملی کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے پاکستان میں مسلم لیگ نون کے کارکن بے چینی سے نواز شریف کی وطن واپسی کا انتظار کر رہے ہیں مسلم لیگی ذرائع کے مطابق پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے فورا بعد نواز شریف پاکستان پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں مسلم لیگ نون ایک پارٹی ترانہ بھی تیار کر چکی ہے جسے پنجابی میں بنایا گیا ہے اور بنایا گیا ہے کہ میاں تیری لوڑ پے گئی اے۔ ۔۔۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ میاں صاحب آپ کی ضرورت پڑ گئی ہے آپ جلدی پاکستان آجائیں ۔واضح رہے کہ مریم نواز نے بھی گزشتہ دنوں اپنے ٹویٹ میں یہی جملہ دہرایا تھا

۔ دوسری طرف مسلم لیگ نون کے سیاسی مخالفین بضد ہیں کہ نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے اور اگر حکومت نہ بدلی تو پھر وہ بیمار بنے رہیں گے اور حالات بتا رہے ہیں کہ ان کی بیماری ایک سیاسی نوعیت کی ہے وہ صرف عمران خان کے برسراقتدار رہنے تک باہررہنا چاہتے ہیں جیسے ہی عمران خان کے اقتدار کا سورج غروب ہوگا نواز شریف پاکستان پہنچنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں سیاسی مخالفین کا خیال ہے کہ


اگر نواز شریف اور ان کی پارٹی عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکام رہے تو پھر نواز شریف لندن میں ہی رہیں گے ۔جبکہ مسلم لیگ نون اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کی لیڈرشپ پر پورا اعتماد ہے کہ عمران خان کی رخصتی کا وقت آیا چاہتا ہے اب وہ جتنے بھی ہاتھ پاؤں مارلیں ان کی رخصتی کا وقت آ چکا ہے انہیں جانا ہوگا اور ان کے جاتے ہی نواز شریف کی وطن واپسی یقینی ہے ۔



یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بھی اپنے دور حکومت میں نواز شریف کو پاکستان سے باہر رکھنے کی پوری کوشش کی تھی اور سعودی عرب سے معاہدے کے تحت نواز شریف کو ملک سے باہر رکھا گیا تھا لیکن پرویز مشرف کے آخری دنوں میں نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے تھے اور بعد میں تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے میں بھی کامیاب ہوگئے تھے اب خود عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ نواز شریف کو واپس لانے اور بحال کرانے کا پلان تیار ہو چکا ہے
===================================