گردے کی خرابی کی بڑی وجہ شوگر اور بلڈ پریشر ہے، ڈاکٹر بلقیس شیخ ڈائیلاسزسے بچنے کیلئے بروقت تشخیص اور ریمیڈی کا انتخاب ہے،ہومیو ڈاکٹر لیاقت مرزا

گردے کی خرابی کی بڑی وجہ شوگر اور بلڈ پریشر ہے، ڈاکٹر بلقیس شیخ
ڈائیلاسزسے بچنے کیلئے بروقت تشخیص اور ریمیڈی کا انتخاب ہے،ہومیو ڈاکٹر لیاقت مرزا
ہیلتھ اینڈ ہائیجین سوسائٹی کے تحت رینل فیلئیر پر سیمینار،سلمان صدیقی، مسعود احمد و دیگر کا خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینل فیلئیر یا گردے کی خرابی کی بڑی وجہ شوگر اور بلڈ پریشر ہے، جس سے بچنے کے لئے بر وقت علاج، پر ہیز، شوگر اور بلڈ پریشر کا کنٹرول ہونا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر بلقیس شیخ نے آرٹس کونسل آف پاکستان میں ہیلتھ اینڈ ہائیجین سوسائٹی اور لہننگ لیبارٹریز فرانس کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان ’رینل فیلئر اور اس کا ہومیوپیتھک علاج‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کڈنی ڈے کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہو میو پیتھک ڈاکٹر لیاقت مرزا نے کہا کہ ڈائیلاسزسے بچنے کیلئے بروقت تشخیص اور ریمیڈیز کا انتخاب ہے،ہومیو پتھک طریقہ علاج میں مرض کا نہیں مریض کا علاج کیا جاتاہے اور مریض کی علامات کے مطابق دوائی یا ریمیڈی تجویز کی جاتی ہیں۔ گردے کی خرابی کی صورت میں بروقت تشخیص اور صیحح دوا کا انتخاب مریض کو ڈائیلاسز اور کڈنی ٹرانسپلانٹ جیسے عوامل سے نجات دلاتا ہے۔سیمینار میں لہننگ لیبارٹریز کی جانب سے ڈاکٹر بلقیس شیخ، ڈاکٹر سلمان صدیقی اور چائلڈ اسٹار ہانیہ احمدکو بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ و دیگر شرکاؤمقررین میں شیلڈز،سرٹیفکیٹس اور گفٹ ہیمپر تقسیم کئے گئے۔آخر میں ہیلتھ اینڈ ہائیجین سوسائٹی کے چئیرمین ڈاکٹر رشید اے ویانی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

کپیشن:
’رینل فیلئر اور اس کا ہومیوپیتھک علاج کے موضوع پر سیمینار میں ڈاکٹر بلقیس شیخ کو لہننگ لیبارٹریز کے مسعود احمد بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ دے رہے ہیں
=============================