مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے نائب صدر آل سٹی تاجر اتحاد ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے صدر کامران میمن کی قیادت میں مدینہ مسجد شاہی بازار کے سامنے میرپورخاص کی مین مارکیٹوں کے اندر اور باہر ٹوٹے پھوٹے روڈ کے حوالے سے ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے نائب صدر آل سٹی تاجر اتحاد ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے صدر کامران میمن کی قیادت میں مدینہ مسجد شاہی بازار کے سامنے میرپورخاص کی مین مارکیٹوں کے اندر اور باہر ٹوٹے پھوٹے روڈ کے حوالے سے ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا ٹوٹے پھوٹے روڈ کی وجہ سے حادثے روز کا معمول بن گئے ہیں اس سے متعلق ایک درخواست ایم پی اے ہری رام کشوری لال کو بھی جمع کرائی گئی تھی اور ایڈمنسٹر سے بھی ہماری اس حوالے سے بات چیت ہوئی تھی مگر اس پر بھی کوئی سنوائی نہیں ہوئی یہ روڈ مشرف دور میں بنے تھے جسکے بعد آج تک کسی نے زحمت تک نہیں کی یہاں کام کرانے کی ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں خدارا شہر کی غیور عوام پر رحم کرے ہمیں مزید سخت سے سخت احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے احتجاج میں سنیئر نائب صدر ملک اسحاق چوہان جنرل سیکریٹری عامر وحید قریشی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک شکیل فنانس سیکریٹری انفارمیشن سیکریٹری محمد عمیر خان زاہد قائمخانی عابد ناگوری اسحاق سولنگی مزمل چوہان فرحان ملک حنیف چوہان مدینہ مسجد کے امیر مولانا حفیظ الرحمٰن فیض حفیظ چوہان الیاس انصاری فتح خان اور دیگر تاجر حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی

میرپورخاص== تحسین احمد خان