ہر چیز کی ایک قیمت ہوتی ہے انسان کی قیمت اس کی خوبیان ہیں پھولوں کی خوبی خوشبو ہے ہمیں اپنی زندگی پھولوں کی خوشبو کی طرح گذارنی چاہیئے

سابق چیئرمین ضلع کونسل میرپورخاص نوابزادہ میر انور علی خان تالپور نے کہا ہے کہ ہر چیز کی ایک قیمت ہوتی ہے انسان کی قیمت اس کی خوبیان ہیں پھولوں کی خوبی خوشبو ہے ہمیں اپنی زندگی پھولوں کی خوشبو کی طرح گذارنی چاہیئے زندگی میں وہ کام کر جاؤ جو آپ رہیں نہ رہیں مگر آپ کی محنت، سچائی ایمانداری اورخدمات کو یاد کیا جائے کام کریں گے تو رکاوٹیں بھی درپیش آئیں گی آپ رکاوٹوں کو نہیں مقصد کو دیکھیں آپ کا کام خود بہ خود آسان ہو جائے گا اس امر کا اظہار انہوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو پارک(گلستان بلدیہ) میں منعقدہ سالانہ 64 ویں پھولوں اور سبزیوں کے فیسٹیول کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن، ایس ایس پی رٹائرڈ کیپٹن اسد علی چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر محمد یونس رند، چیف میونسپل آفیسر نبی بخش رند و دیگر ہمراہ تھے میر انور نے مزید کہا کے یہ سب انتظامیہ، مینیجمینٹ کمیٹی سمیت ان تمام اسکولوں، 5ساتزہ، افسران، اپنے فن سے محبت رکھنے والوں کی محنت کا نتجہ ہے کے فیسٹیول کامیاب ہوا ایسے پھولوں کے فیسٹیول میرپورخاص میں کبھی بھی نہیں ہوا جس کا اندازہ لوگوں کی رش اور دلچسپی سے بھی لگایا جا سکتا ہے اس سے قبل انہوں نے پھولوں سبزیوں کے اسٹالوں کا تفصیلی دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن اور مینجمینٹ کمیٹی کے محمد نواز خان کو آٰرڈینیٹر امین میمن، میمبراظہر کریم جیلانی منصب رضوی شفیق الرحمان میمن ایس اے خان منصور چیمہ میڈیا سمیت دیگر کی کاوشوں کو سراہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے *ڈپٹی کمشنر سلامت میمن نے کہا کہ یہ فیسٹیول مذکورہ کمیٹی کے ممبران کے تعاون اور ذاتی خرچ منعقد سے کیا گیا اس فیسٹیول کے لئے کسی بھی قسم کا کوئی فنذ ضلع انتظامیہ کو نہیں ملا ہے اور کہا سانحہ پشاور کی وجہ سے فیسٹیول کے سلسلے میں ہونے والے ٹیبلوز فائر ورک اور محفل موسیقی کے پروگرام منسوخ کردئے گئے ہیں اس موقع پر سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی نمائش میں پھولوں سبزیوں کے اسٹال لگانے والوں، منیجمنٹ کمیٹی کے اراکین، مالہیوں، طلبہ و طالبات حصہ لینے والے افسران اور دیگر حصہ لینے والوں میں نقد انعام سرٹیفکیٹ اور شیلڈیں دی گئیں پھولوں کے بہترین اسٹال لگانے پر پہلا انعام پاک گرین فاونڈیشن نقد 30 ہزار دوسرا سندھ ہارٹیکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو نقد 20 ہزار تیسرا انعام محمد میڈیکل کالج کو نقد 10 ہزار دیئے گئے پرائیویٹ ہاوسز میں پہلا انعام منصور چیمہ ہاوس دوسرا چوہدری فاروق ہاوس اور تیسرا انعام میر محمد باٹ ہاوس سرکاری ہاوسز میں پہلا انعام ڈی آئی جی پولیس ہاوس دوسرا ڈپٹی کمشنر ہاوس اور تیسرا انعام ایس ایس پی ہاوس نے حاصل کیا تقریب کے دوران فوری طور پر میر انور تالپور کا پورٹریٹ بنانے والے مصور علی کو 5 ہزار پھولوں سبزیوں ثقافتی، آرٹ اور معلوماتی اسٹال لگانے والوں کو 5۔5 ہزار روپے دیئے گئے پھولوں کے ناموں کے مقابلے میں پہلا انعام اتیش، دوسرا علی بخش اور تیسرا انعام مائرہ خصوصی انعام مہک نے حاصل کیا گلدستہ بنانے کے مقابلے میں پہلا انعام رحیم دوسرا شفا جمیل اور تیسرا انعام آمنہ شفیق نے حاصل کیا جبکہ میر انور تالپور نے نمائش میں بھتر کارکردگی پر منیجمنٹ کمیٹی کے اراکین کو 25 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ڈپٹی کمشنر سلامت میمن نے فیسٹیول میں تھر کے کوئلے سے بجلی بنانے کا ماڈل تھر کول مائننگ رکھنے پر اعزازی سیکریٹری فلاور شو محمد نواز خان کو 50 ہزار روپے دینے کااعلان کیا. نمائش کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے والوں کو شیلڈ بھی دی گئی

میرپورخاص == تحسین احمد خان