جیکب آباد پولیس کا ہندو برادری کے گھروں سے چوری کرنے والے گروں کے سرغنہ کو گرفتارکرنے کا دعویٰ، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور گھریلو سامان برآمد۔ تین ملزم کے گرفتاری کو راز میں رکھا گیا

جیکب آباد:رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آباد پولیس کا ہندو برادری کے گھروں سے چوری کرنے والے گروں کے سرغنہ کو گرفتارکرنے کا دعویٰ، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور گھریلو سامان برآمد۔ تین ملزم کے گرفتاری کو راز میں رکھا گیا ذرايع تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ہندو برادری کے گھروں سے چوری کرنے والے گروں کے اہم سرغنہ کو پولیس نے گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ڈی ایس پی صدر یار محمد رند نے سٹی تھانہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہندو برادری کے گھروں سے چور کرنے والے ملزم مٹھل جکھرانی کو گرفتار کرکے اس سے قبضے سے چوری کئے گئے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جس میں 10تولے سونا، 52ہزار نقدی سمیت گھریلو سامان ایل سی ڈی، گیس سلنڈر، بیٹری، ڈش رسیور، ڈنر سیٹ، کپڑے، کمبل، کھلونے، ایل سی ڈی میک اپ سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم چوری کی وارداتوں سمیت دیگر 7مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ڈی ایس پی نے کہا کہ گرفتار ملزم مٹھل جکھرانی رات کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتیں کرتا تھا۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ذرایع کے مطابق ایک ملزم راجہ رند کو گرفتار کرکے موٹر ساٸیکلین برآمد کیں ہیں اور پولیس لاکپ میں موجود بروھی لاشاری ودیگر ملزمان کا کہانا تھا کہ ہم نشی کے عادی ہیں ہمیں بھی ناحق چوریوں میں پھسایہ جارہا ھے

==================================

====================================

==================

=================================

===============================

==============================

=================================

==========================