پھول خود ایک محبت کا پیغام ہیں ہمیں آپس میں نفرتیں ختم کر کے محبت بھائی چارے سے پیش آنا چاہیے یہ ہی ہمارا دین بھی ہیں سکھاتا ہے جب بھی پھول خوشبو رنگ ساتھ ہوتے ہیں تو بھار کو بھار بنا دیتے ہیں


میرپورخاص== تحسین احمد خآن ===ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاھ نے کہا ہے کہ پھول خود ایک محبت کا پیغام ہیں ہمیں آپس میں نفرتیں ختم کر کے محبت بھائی چارے سے پیش آنا چاہیے یہ ہی ہمارا دین بھی ہیں سکھاتا ہے جب بھی پھول خوشبو رنگ ساتھ ہوتے ہیں تو بھار کو بھار بنا دیتے ہیں اس امر کا اظھار انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے شھید محترمہ بینظیر بھٹو پارک میں منعقد ہونے والی 64 ویں سالانہ پھولوں اور سبزیوں کی نمائش کے اسٹالوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن، ایس ایس پی اسد علی چوہدری، ای ڈی سی ون زین العابدین میمن، میرپورخاص بار کے صدر شوکت علی راہموں، پریس کلب کے صدر نظیر پنھور، فلاور شو مینجمینٹ کمیٹی کے رکن اظھر کریم جیلانی، کریم میمن کے علاوہ واحد حسین پھلوانی و دیگر موجود تھے اس موقع پر انہوں نے تمام اسٹالوں کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامیہ، میونسپل کمیٹی اور فلاور اینڈ ویجیٹیبل فیسٹیول کمیٹی کے سیکریٹری نواز خان اور دیگر تمام کی کوششوں کو سراہا انہوں نے کہا کے کافی بار پھولوں کی نمائش میں شرکت کی ہے اسطرح کی تبدیلی پہلے کبھی بھی نظر نہیں آئی اس موقع پر ڈویژنل کمشنر سید اعجاز علی شاھ نے کہا کے جس طرح پھولوں کو دیکھے بغیر اس کی خوشبو محسوس کی جاتی ہے اسی طرح کسی بھی کام کے نتائج سے اس کی محنت کا اندازہ لگایا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کے تمام سوشل میڈیا، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اور تمام صحافیوں کی محنت کے نتیجے میں بہت زیادہ پبلسٹی ہوئی ہے انہوں نے کہا انتظامیہ کی کوششوں تعریف کے قابل ہے جن کی وجہ سے لوگوں کو تفریح کا موقع فراہم ہوا اور اس میں اسکول کے بچوں، آرٹس سے دلچسپی رکھنے والوں اور دیگر شعبوں میں دلچسپی رکھنے والوں کو اپنے فن کو دکھانے کا موقع ملا ہے نمائش کے دوسرے روز اسٹالوں پر بہت رونق ہے اور عوام کے اسرار پر ڈویژنل کمشنر سید اعجاز علی شاھ کی ھدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 5 مارچ سے 6 مارچ تک ایک دن بڑھا دیا ہے تا کہ لوگ تسلی سے نمائش سے لطف اندوز ہوں 5 مارچ کو نمائش کے تیسرے دن پھولوں کی نمائش، سرکاری ہاؤسز نرسری، پرائیویٹ ہاؤسز میں لگائے گئے پھولوں کی نرسری سمیت نمائش میں لگائے گئے اسٹالوں پھولوں کی پھچان کے مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا جس میں پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر آنے والوں کو انعامات دیئے جائیں گے اس وزٹ کے دوران انہوں نے گورنمنٹ شھید محترمہ بینظیر بھٹو ھائی اسکول کے اساتذہ اور بچوں کی محنت کو دیکھ کر 50 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا بعد ازاں کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر نے پریس کلب کا تفصیلی دورہ کیا اور پریس کلب صدر نذیر پہنور نے پریس کلب کے مختلف شعبوں کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی جس پر کمشنر نے پریس کلب کی منتخب ہونے والے عہدیداران کی جانب سے صحافیوں کو دی جانے والی سہولیات اور شہریوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے عمل کو سراہا٭٭

===================================

====================================

==================

=================================

===============================

==============================

=================================

==========================