انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کی جانب سے ویبنار کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید مخدوم طارق محمودالحسن اور وائس چیرمین اوورسیز کمیشن پنجاب ڈاکٹر شاہد محمود نے شرکت کی

ریاض ( ثناء بشير ) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کی جانب سے ویبنار کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید مخدوم طارق محمودالحسن اور وائس چیرمین اوورسیز کمیشن پنجاب ڈاکٹر شاہد محمود نے شرکت کی اور سمندر پار پاکستانیوں کے متعلق حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیادنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی جانب سے منعقدہ ویبنار میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز سید مخدوم طارق محمود الحسن کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہیں وفاقی حکومت اوورسیز پالیسی مرتب کر رہی ہے جس میں بیرون ممالک مقیم افراد کے پاکستان میں مسائل کو ون ونڈو اپریشن کے ذریعے حل کیا جائے گا پالیسی دو ماہ کے بعد نافذ العمل ہوجائے گی. پنجاب اوورسیز کمیشن میں ابھی تک 30 ہزار بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے شکایات کا اندراج کروایا ہے جس میں 63 فیصد درخواستوں پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے، وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی صحافیوں کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے وفاق کی سطح پر ایک ایسا بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے جس میں اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی خدمات کو حاصل کیا جائے گا تاکہ مسائل بہتر انداز میں سامنے آسکیں.اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین ڈاکٹر شاہد محمود کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق اوورسیز کمیشن پنجاب کا دفتر دن رات کام کر رہا ہے. IAPJ کے صدر شاہد چوہان،چیئرمین وسیم چوہدری، سینئر نائب صدر خرم شہزاد اور جنرل سیکرٹری مہوش خان نے اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی خدمات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم بطور صحافی اپنی خدمات کو انجام دینے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی مسائل کو بھی اجاگر کریں اور اعلی حکومتی شخصیات تک پہنچائیں تاکہ ان کا جلد حل ممکن ہوسکے. ویبینار میں اس بات کا فیصلہ ہوا کہ بہت جلد اوورسیز کمیشن اور IAPJ کے درمیان ایم او یو سائن کیا جائے گا. تاکہ ملکر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کیا جائے. آخر میں سوالات و جوابات کا سیشن ہوا جس میں شرکاء کی طرف سے مہمانوں کی توجہ کمیونٹی کے اہم مسائل کی طرف دلوائی گئ. جس میں مختلف ممالک کے ساتھ دو طرفہ شہریت، پاسپورٹ کے حصول اور دیگر کاغزی کاروائی کیلئے طویل انتظار جیسے مسائل شامل تھے.
ویبنار سے IAPJ کے دیگر زمہ داران عرفان صدیقی، کرن خان، عرفان فراز، شاہد گھمن، وسیم بٹ، ذکاءاللہ محسن، حافظ عمران، احسان اللہ خان، شاہین جاوید سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا.
ویبینار میں دنیا کے 30 سے زائد ممالک میں مقیم صحافیوں نے شرکت کی.ریاض ( ) انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس IAPJ کی جانب سے ویبنار کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید مخدوم طارق محمودالحسن اور وائس چیرمین اوورسیز کمیشن پنجاب ڈاکٹر شاہد محمود نے شرکت کی اور سمندر پار پاکستانیوں کے متعلق حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیادنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی جانب سے منعقدہ ویبنار میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز سید مخدوم طارق محمود الحسن کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہیں وفاقی حکومت اوورسیز پالیسی مرتب کر رہی ہے جس میں بیرون ممالک مقیم افراد کے پاکستان میں مسائل کو ون ونڈو اپریشن کے ذریعے حل کیا جائے گا پالیسی دو ماہ کے بعد نافذ العمل ہوجائے گی. پنجاب اوورسیز کمیشن میں ابھی تک 30 ہزار بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے شکایات کا اندراج کروایا ہے جس میں 63 فیصد درخواستوں پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے، وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی صحافیوں کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے وفاق کی سطح پر ایک ایسا بورڈ تشکیل دیا جا رہا ہے جس میں اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی خدمات کو حاصل کیا جائے گا تاکہ مسائل بہتر انداز میں سامنے آسکیں.اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین ڈاکٹر شاہد محمود کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق اوورسیز کمیشن پنجاب کا دفتر دن رات کام کر رہا ہے. IAPJ کے صدر شاہد چوہان،چیئرمین وسیم چوہدری، سینئر نائب صدر خرم شہزاد اور جنرل سیکرٹری مہوش خان نے اوورسیز پاکستانی صحافیوں کی خدمات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم بطور صحافی اپنی خدمات کو انجام دینے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی مسائل کو بھی اجاگر کریں اور اعلی حکومتی شخصیات تک پہنچائیں تاکہ ان کا جلد حل ممکن ہوسکے. ویبینار میں اس بات کا فیصلہ ہوا کہ بہت جلد اوورسیز کمیشن اور IAPJ کے درمیان ایم او یو سائن کیا جائے گا. تاکہ ملکر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کیا جائے. آخر میں سوالات و جوابات کا سیشن ہوا جس میں شرکاء کی طرف سے مہمانوں کی توجہ کمیونٹی کے اہم مسائل کی طرف دلوائی گئ. جس میں مختلف ممالک کے ساتھ دو طرفہ شہریت، پاسپورٹ کے حصول اور دیگر کاغزی کاروائی کیلئے طویل انتظار جیسے مسائل شامل تھے.
ویبنار سے IAPJ کے دیگر زمہ داران عرفان صدیقی، کرن خان، عرفان فراز، شاہد گھمن، وسیم بٹ، ذکاءاللہ محسن، حافظ عمران، احسان اللہ خان، شاہین جاوید سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا.
ویبینار میں دنیا کے 30 سے زائد ممالک میں مقیم صحافیوں نے شرکت کی.