شہرقائد میں دوما ہ میں گیارہ ہزار وارداتیں ہونا لمحہ فکریہ ہیں ، حنید لاکھانی ۔

ایسا محسو س ہوتا کہ کراچی میں جنگل کا قانون ہے کوئی بھی شہری محفوظ نہیں ہے ۔ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ۔ جن معاشروں میں امن و امان نہ ہو وہاں نفرت اور انتشارپھیلتا ہے ۔
کراچی (21 فروری 2022) سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے ایک مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہرقائد میں رواں سال گیارہ ہزار وارداتیں ہونے کے انکشاف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیارہ ہزار وارداتیں ہونا حکومتی اور ضلعی انتظامیہ کی ناکامی اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، کراچی میں جنگل کا قانو ن نافذ ہے کوئی بھی شہر ی محفوظ نہیں ہے دوران ڈکیتی ڈاکوں اور لٹیروں کا شہریوں کو گولی مارنا معمول بن گیا ہے جبکہ سندھ پولیس وی آئی پیز اور ان کے رشتہ داروں کی سیکورٹی کرنے میں مصروف ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز اسقدر بڑھ ہوچکے ہیں صرف دوماہ میں ہی گیارہ ہزار موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں ہوچکی ہیں جبکہ موٹر سائیکل چوری،چھیننے کی وارداتیں بھی بے انتہا بڑھ چکی ہیں ، ڈھائی سے تین کروڑ کی آبادی میں اتنے بڑے پیمانے پر وارداتیں ہونا اس بات کاثبوت ہیں کہ شہری بالکل غیر محفوظ ہیں اور قانون نافذکرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں اور فراءض نبھانے میں ناکام ہوچکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی کسی وقت میں روشنیوں کا شہر اور امن کا گہوارا تھا یہاں چاروں جانب امن اور پیارو محبت تھی نہ جانے کسی بری نظر شہر کے امن و سکون اور حسن کو کھا گئی ہے، آئے روز کراچی کے معصوم شہری جانوں اور قیمتی املاک سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ، سندھ حکومت اور سندھ پولیس کو ملکر کراچی کے شہریوں کے تحفظ کے لیئے سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہوں گے، بے حسی کا عالم تو یہ ہے کہ اس شہر میں انسانی جان کی کوئی قدر ہی نہیں ہے ڈکیت، قاتل اور بدمعاش دندناتے پھرتے ہیں جبکہ پولیس خاموش تماشائیوں کی طرح متاثرہ لوگوں کی مدد کرنے کی بجائے قانون کی کتابیں پڑھاتی رہتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ کراچی کے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور پورے صوبے میں ریاستی رٹ قائم کرے تا کہ کوئی بھی شخص قانون کی خلاف ورزی کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے ۔
جاری کردہ : میڈیا سیل حنید لاکھانی سیکرٹریٹ کراچی ۔ 0300-9283501