پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین سندھ کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور روٹری کلفٹن کی صدر انیلا انصاری نے کہا ہے کہ شہر میں گیس کے بحران میں کراچی کے لوگوں کو آٹھ آٹھ آنسو رولا دیا ہے اور شہر کے صنعتی علاقوں میں صنعتیں تباہ حالی کی طرف بڑھ رہی ہیں جومرکزی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے،


کراچی(اسٹاف رپورٹر)،
پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین سندھ کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور روٹری کلفٹن کی صدر انیلا انصاری نے کہا ہے کہ شہر میں گیس کے بحران میں کراچی کے لوگوں کو آٹھ آٹھ آنسو رولا دیا ہے اور شہر کے صنعتی علاقوں میں صنعتیں تباہ حالی کی طرف بڑھ رہی ہیں جومرکزی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے، عمران حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے اور پاکستان کے عوام بدترین دور سے گزر رہے ہیں جو لمحہِ فکریہ ہے۔ اپنے دفتر میں سماجی رہنماؤں نیشنل یوتھ فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئر مین سید سخاوت زیدی، سلمان اکبر،ادارہِ تحفظِ شیعت کے جوہر نقوی، انجم نقوی، مولاناعمران کاظمی، مولانا اطہر مشہدی اور دانش جعفری پر مشتمل وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انیلا انصاری نے کہا کہ بہت جلد بلاول بھٹو کی زیرِ قیادت ملک میں امن استحکام اور جمہوریت کا آفتاب طلوع ہوگا اور قوم بدحالی سے نکل کر خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہوگی انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ صوبے کی عوام کو ہر سطح پر ریلیف فراہم کیا جائے۔ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بل خصوص مفت علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اور ہمارے چیئر مین بلاول بھٹو صوبائی حکومت کی کارکردگی کو براہِ راست مونیٹر کر رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سے پہلے کہ عوامی صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے حکمران قبلہ درست کرتے ہوئے پورے ملک میں گیس اور بجلی کی شدید بحرانی صورتحال کو درست سمت میں لانے کیلئے اقدامات کریں بصورتِ دیگر27فروری سے شروع ہونے والی عوامی تحریک نیازی حکومت کو بہا کر لے جائیگی اور حکمرانوں کو چھپنے کے لئے بھی جگہ نہیں ملے گی۔