پاکستان عوامی تحریک سعودی عرب کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہر القادری کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر ریاض کے مقامی ہوٹل میں ” سفیر امن ” کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں اور کمیونٹی اکابرین نے بھر پور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان عوامی تحریک سعودی عرب کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہر القادری کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر ریاض کے مقامی ہوٹل میں ” سفیر امن ” کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں اور کمیونٹی اکابرین نے بھر پور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کی سعادت قاری اشفاق کو حاصل ہوئی تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر امین نے بڑی خوش اسلوبی سے سر انجام دیتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا بعدازاں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک گلف کے رہنما ارشد تبسم نے اپنے قائد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری سمیت عوامی تحریک کے سپورٹرز ، عہدیداروں اور کارکنوں کو ڈاکٹر طاہرالقادری کے 71 ویں جنم دن کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری محسن انسانیت اور امت مسلمہ کے سفیر امن ہیں ان کی عالمگیر سطح پر انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف امن کے لیے خدمات نا قابل فراموش ہیں اسلام کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے رہنما میاں غلام مرتضی مرتضائی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے قوم کو آئین پاکستان کا شعور دیا بلاشبہ ڈاکٹر طاہر القادری عالم اسلام کی علمی و فکری شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ملت اسلامیہ کے روشن مستقبل کی نوید سحر ہے تقریب سے : ملک انصر حمید ؛ فیصل قریشی ، عدنان ساہی ، محمد عزیز ، مبشر انوار ، اقبال ودود ، زاہد شریف ، ناصر حبیب چیئرمین پاک سعودی فرینڈ شپ فورم ؛ احمد شہزاد ؛ محمد افضل ؛ میڈم تسنیم امجد ؛ امتیاز احمد ، قاری اشفاق ، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری انسانیت کے لیے سراپا امن و محبت ہے اسلام کی ترویج کے لیے انکی خدمات قابل ستائش ہیں جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کیا یاد رہے کہ تقریب میں اعلی اور مثالی صحافتی خدمات پر پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے معروف صحافی عابد شمعون چاند ، ملک ندیم شیر اعوان ، وسیم خان ، ناظم علی عطاری ، اور جہانزیب امجد کو پیس ایوارڈ سے نوازا گیا تقریب کے آخر میں کمیونٹی اکابرین میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب بھی تحفہ کے طور پر پیش کی گئیں حاضرین نے خوبصورت کانفرنس منعقد کرنے پر پاکستان عوامی تحریک گلف کے رہنما ارشد تبسم سمیت ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا پاکستان سعودی عرب کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا کے بعد تقریب اختتام پذیر ہوئی