پی ٹی آئی میرپورخاص کے سابق صدر آفتاب احمد قریشی نے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سے ملاقات کی

پی ٹی آئی میرپورخاص کے سابق صدر آفتاب احمد قریشی نے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سے ملاقات کی پی ٹی آئی رہنما نے میرپورخاص انتظامیہ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر شاہدہ پروین جامڑو کی جانب سے کی جانے والی کرپشن سے انہیں آگاہ گیااور کرپشن کے ثبوت پیش کئے اس موقع پر آفتاب قریشی کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی جاری کرپشن کے خلاف تمام متعلقہ محکموں سمیت اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو کرپشن کے تمام ثبوتوں کے ساتھ درخواست دیدی ہے انہوں نے حلیم عادل شیخ سے شکایت کی کہ کرپٹ افسر کو بے نقاب کرنے پر انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں جسکے بعد حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس تمام تر ثبوتوں کے ساتھ ملنے والی درخواست پر کاروائی کے لئے ایسٹبلشمنٹ ڈویزن سمیت متعلقہ محکموں کو لیٹر لکھ رہے ہیں آفتاب قریشی ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں ٭٭

میرپورخاص== تحسین احمد خان