دنیا بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

دنیا بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ضلع انتظامیہ اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، ریلیوں کے شرکا نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم تھام کر بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن اور ایس ایس پی کیپٹن(ر)اسد علی چوہدری کی قیادت میں نکالے جانے والی ریلی میں سرکاری افسران سرکاری و نجی اسکولوں کے اساتذہ اور بچوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اور دیگر نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر بنانے کا مقصد اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں جو کہ گذشہ914دنوں سے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے بھارت چاہیے جتنے ظلم ڈھالے لیکن کشمیری عوام اپنے حق خودرادیت سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گئے انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم بھی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتے جماعت اسلامی کے تحت مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی کی قیادت میں جبکہ تحریک انصاف،سنی تحریک، سنی رابطہ کونسل،تحریک لبیک پاکستان اور دیگر کی جانب سے ریلیاں جبکہ مختلف سرکاری و نجی اسکولوں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے لیکن بھارت کے اس دہشت گردانہ اقدام کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہم آج کے دن دہشت گرد مودی کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ظلم وجبر سے کشمیریوں کو دبایا نہیں جا سکتا اور ملک پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہم آواز ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا٭٭

میرپورخاص== تحسین احمد خان