کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا۔ کشمیر کے مظلوم مسلمان جلد آزادی کا سورج دیکھیں گے۔

کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا۔ کشمیر کے مظلوم مسلمان جلد آزادی کا سورج دیکھیں گے۔ بھارتی حکومت کشمیریوں کا حق آزادی زیادہ عرصہ غصب نہیں رکھ سکے گی بلدیہ وسطی کی جانب سے نکالی جانے والی یکجہتی کشمیر ریلی سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی کاخطاب مورخہ:۔05 / فروری 2022 ؁ء کراچی () مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پورے پاکستانی قوم بھرپور اظہار کرتے ہوئے آج مورخہ 5 / ٖفروری یوم کشمیر کے موقع پر پورے پاکستان میں کشمیریوں کے حق میں جلسے، جلوس اور ریلیاں منعقد کرکے کشمیریوں سے اپنی محبت اور ہمدری کا بھرپور اظہار کیا،ضلع وسطی میں بھی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی میں میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی خالد ریاض صدیقی،ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ وسطی محمد اسلم خان،ڈائریکٹر ٹیکسیشن شمعونہ صدف،و دیگر بلدیاتی افسران کے علاوہ عام عوام،خواتین و حضرات اور طلباء و طالبات کی کثیر تعدادنے شریک تھی ریلی کے دوران شرکاء نے کشمیری اور پاکستانی پرچم کو لہراتے ہوئے کشمیر یوں کے حق میں اور بھارتی غاصب حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ریلی میں شریک طالبات نے خصوصی طور پر کشمیری لباس پہن کر کشمیر ی ثقافت سے اپنی محبت کا اظہار کر رہی تھی ریلی کا آغاز بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر سے ہوا اور شاہراہِ ابن سینا روڈ سے پیٹرول پمپ ناظم آباد چورنگی سے ہو کر واپس بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر پر اختتام پزیر ہوئی ریلی کے اطراف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے بھی ریلی کے ساتھ ساتھ چلتے رہے، بعد ازاں بلدیہ وسطی کے مرکزی دفتر میں  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے  ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر محمد علی زیدی نے کہا کہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا کشمیر کے مظلوم مسلمان جلد آزادی کا سورج دیکھے گے بھارتی حکومت کشمیریوں کا حق آزادی زیادہ عرصہ غصب نہیں رکھ سکے گی انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جہد وجہد آزادی کامیابی سے ضرور ہمکنار ہوگی اس موقع پر انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی وہ عالمی انسانی حقوق کے منشور کی روشنی اور اقوام متحدہ کی جانب سے منظور کی گئی قرار داوں کے مطابق کشمیریوں کا ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے اس موقع پر طلباء وطالبات نے کشمیریوں سے پاکستانیوں کے اظہار محبت کے لئے تقریریں کیں اور نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی ڈاکٹر علی زیدی نے طلبا و طالبات میں نقد انعامات بھی دیئے۔                                                                                                           عالمگیر سیفی                                                                                                         پبلک ریلیشن آفیسر                                                                                                         بلدیہ عالیہ کراچی وسطی