انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل: پاکستان کے امپائرز سپروائز کریں گے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
آج کے ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کے امپائرز سپروائز کریں گے۔
آصف یعقوب آن فیلڈ اور راشد ریاض تھرڈ امپائر ہوں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کو 96 رنز سے شکست دے کر چوتھی بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 238 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔