گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بیرون ممالک مقیم صحافیوں کی تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں پر دنیا بھر میں پاکستانی صحافی جمع ہیں اور صحافتی امور کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ نمایاں کرنے میں اپنا کردار نبھا رہے ہیں

ریاض ( ثناء بشير ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بیرون ممالک مقیم صحافیوں کی تنظیم انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں پر دنیا بھر میں پاکستانی صحافی جمع ہیں اور صحافتی امور کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ نمایاں کرنے میں اپنا کردار نبھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی جانب سے آن لائن کانفرنس کے دوران کیا جس میں دنیا کے تیس ممالک میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے شرکت کی اس موقعہ پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ وہ اوورسیز پاکستانی صحافیوں کے کردار سے باخوبی واقف ہیں انہوں نے ہمیشہ دیار غیر میں رہتے ہوئے جہاں اپنی کیمونٹی کی سرگرمیوں کو نمایاں کرکے خدمت کی ہے وہیں پاکستان کی سفارتکاری کے فروغ اور مختلف ایشوز پر پاکستان کے موقف کو بھی بہتر انداز میں دنیا تک پہنچایا ہے جس کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی کاکردگی کو سراہا اور کہا کہ تنظیم کے ارکان کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں گے گورنر ہاوس پنجاب کے دروازے جہاں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کھلے ہیں وہیں دنیا بھر میں مقیم پاکستانی صحافیوں کو بھی گورنر ہاوس میں خوش آمدید کہا جائے گا انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو صحافی کو درپیش مسائل کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی اور ہر سال تعریفی ایوارڈ کے لئے صحافیوں کو نامزد کرے گی اس کے علاوہ دیگر امور بھی شامل رہیں گے آن لائن کانفرنس سے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے چیرمین وسیم چوہدری، صدر شاہد چوہان، سنئیر نائب صدر خرم شہزاد، جنرل سیکرٹری مہوش خان سمیت دیگر نے جہاں تنظیم کےاغراض و مقاصد کو بیان کیا وہیں بتایا کہ IAPJ پوری دنیا میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی سب سے بڑی اور اہم تنظیمی ڈھانچے کے طور پر کام کر رہی ہے جس میں ورکنگ جرنلسٹس اپنے صحافتی امور کو باخوبی احسن انجام دے ہیں ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ دنیا بھر سے پاکستان کے تعلقات میں ایک پل کا کردار ادا کریں تنظیمی ڈھانچے میں یہ کردار مزید موثر اور فعال ہوا ہے اور دیار غیر میں مقیم صحافی پہلے سے زیادہ متحرک ہوئے ہیں اس کے علاوہ IAPJ کا مقصد صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشش کرنا ہے اور جس طرح گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسائل کے حل کے علاوہ حکومتی سطح پر صحافیوں کے کردار کو سراہے جانے کی یقین دہانی کروائی ہے اس سے یقینی طور پر بہتری آئے گی اور صحافی برادری مزید بہتر انداز میں کام کر سکے گی آن لائن کانفرنس میں تلاوت و نعت شریف کی سعادت فنانس سیکرٹری وسیم بٹ نے حاصل کی جبکہ نامور صحافی عرفان صدیقی، حافظ عمران سمیت دیگر صحافیوں کی جانب سے کیے گئے سوالات کا گورنر پنجاب نے جوابات دئیے اور مختلف مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی