غیر معیاری اور ناقص غذائیں بنانے والے ادارے کسی رعایت کے مستحق نہیں ڈاکٹر حافظ رب نواز

غیر معیاری اور ناقص غذائیں بنانے والے ادارے کسی رعایت کے مستحق نہیں ڈاکٹر حافظ رب نواز
غذائی اشیاءکے بر آمد کنندگان پاکستانی صارفین کے لئے سب اسٹینڈرڈ اور ایکسپورٹ کے لئے عالمی معیار کا اسٹینڈرڈ رکھتے ہیںجوانتہائی قابل مذمت ہے کوکب اقبال
(کراچی پ۔ر)صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیو مر ایسو سی ایشن آف پاکستان (کیپ) کے زیر اہتمام ڈریم ورلڈ ریسورٹ کراچی کے کنونشن سینٹر میں 13ویں فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کانفرنس 2022کا انعقاد کیا گیاتقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل ملائیشیاءخیر النزان عبدالرحمان تھے جبکہ اس موقع پرکیپ کے چیئرمین کوکب اقبال،ڈی جی پاکستان ہلال اتھارٹی اختر بھیگو،ڈی جی پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر حافظ رب نواز،گوتھم انسیٹیویٹ کے ایگزیٹو ڈائریکٹر صابر احمد،چیئرمین این اے ایس ایف رعنا محمد اویس ،ٹیکنیکل ڈائریکٹرآرآئی سی اے ہلال ایجنسی محمد طلحہ صدیقی کے علاوہ فوڈ ٹیکنالوجسٹ،فوڈ انڈسٹری گورنمنٹ کے متعلقہ محکمے،گوتھم پاکستان ،خواتین شیف،خواتین انٹر پرنیور،فوڈٹیکنالوجی کے طلباو طالبات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر حافظ رب نوازنے کہاکہ غیر معیاری اور ناقص غذائیں بنانے والے ادارے کسی رعایت کے مستحق نہیںکیونکہ ناقص غذائیں انسانی جانوں کے لئے زبر دست خطرہ ہیںاور اس سے انسانی صحت پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ اکثر صارفین دل،جگر،گردے ،پھیپڑوں اور کینسر جیسی بیماریوں کا بھی شکار ہوجاتے ہیںانہوںنے کہاکہ کنزیو مر ایسو سی ایشن آف پاکستان (کیپ)گزشتہ 22سالوں سے صارفین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں اعلیٰ کوالٹی کے فوڈ کی دستیابی کو یقینی بنانے کی کوششیں کر رہی ہے تا کہ صارفین کو صحت مند رکھا جا سکے ڈاکٹر حافظ رب نوازنے کہاکہ میں کیپ کے بانی چیئرمین کوکب اقبال اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی بے حد محنت ،لگن اور جدو جہد سے پورے ملک میں نہ صرف صارفین کے حقوق کے تحفظ کے متعلق آگاہی ہو رہی ہے بلکہ پنجاب اور سندھ میں فوڈ اتھارٹیز کا قیام بھی عمل میں آیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پاکستان ہلال اتھارٹی اختر بھیگونے کہاکہ کراچی سمیت سندھ کے37اضلاع میں کنزیومر کورٹس کا قیام ممکن ہو اہے اور کنزیو مر ایسو سی ایشن آف پاکستان(کیپ)پاکستان بھر میں صارفین کے حقوق کے لئے جدو جہد کر رہی ہے چونکہ اس کا مقصد صرف صارفین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں اعلیٰ کوالٹی کے فوڈ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور ایسے اداروں کو جو صارفین کے لئے مضر صحت اور غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاءتیار کرتے ہیں اس سے انہیں روکنا ہے مضر صحت اشیاءکے استعمال کی وجہ سے لاکھوں افراد مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں اور ہزاروں افراد اپنی جان ہلاک بھی ہو جاتے ہیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیو مر ایسو سی ایشن آف پاکستان (کیپ) کے چیئرمین کوکب اقبال نے کہاکہ غذائی اشیاءکے بر آمد کنندگان پاکستانی صارفین کے لئے سب اسٹینڈرڈ اور ایکسپورٹ کے لئے عالمی معیار کا اسٹینڈرڈ رکھتے ہیںجوانتہائی قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ حکومت ایسے اداروں کے خلاف سخت ایکشن لے اور دوھرا معیار ختم کرے انہوں نے کہاکہ ہلال اشیاءکی بر آمد سے حکومت کو اربوں ڈالرز کی آمد متوقع ہے جبکہ کچھ کمپنیاں جعلی ہلال سرٹیفائڈ لوگو لگا کر عوام کو اپنی اشیاءفروخت کر رہی ہیں کوکب اقبال نے کہاکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ شادی اور دیگر تقریبات میں ناقص کھانوں کی وجہ سے شہری فوڈ پوائزن کا شکارہوجاتے ہیںچونکہ مضر صحت اور غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاءبنانا اور انہیں فروخت کرنا جرم ہے اس لئے ایسی کمپنیوں اور اداروں کے خلاف صارفین کو اپنا حق استعمال کرتے ہوئے انصاف کے لئے کنزیومر کورٹس سے رجوع کرنا چاہئے تا کہ انہیں انصاف مل سکے انہوں نے کہاکہ حالی میں ایسی کمپنیوں پر کنزیومر کورٹس کی جانب سے بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں جنہوںنے صارفین کو اشیاءفروخت کرتے وقت وارنٹی اور گارنٹی دینے کا وعدہ تو کیا مگر اسے پورا نہیں کیایا جنہوںنے غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاءبنائیں اور انہیں فروخت بھی کیا کوکب اقبال نے کہاکہ کیپ کے مقاصد میں صارفین میں حقوق کی آگاہی اجاگر کرنا اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں نہ صرف صارفین کو اعلیٰ کوالٹی کی اشیاءخوردونوش کے علاوہ دیگر اشیاءبنانے والے اداروں کو بد دیانتی سے روکنا شامل ہے انہوں نے کہاکہ جو شخص پیسے دیکر کوئی بھی چیز خرید تا ہے اسے نہ صرف اعلیٰ معیار کی چیز ملنی چاہئے بلکہ اسے پکی رسید بھی فراہم ضروری ہے جو اس کا حق ہے کوکب اقبال نے کہاکہ بد قسمتی سے پاکستان میں صارف کو اپنے جائز حقوق کا علم نہیں ہے جس کی آگاہی کے لئے بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں جس کے لئے کیپ کی جانب سے ہر سال فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کانفرنس منعقد کی جاتی ہے تا کہ صارفین کواپنے حقوق کی مکمل آگاہی حاصل ہو اور اسے مضر صحت اور غیر معیاری اشیاءخوردونوش کی جگہ اعلیٰ کوالٹی کی اشیاءخوردونوش اور دیگر استعمال کی اشیاءدستیاب ہو سکیں کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے ناہید سپر اسٹور،حبیب کوکنگ آئل ،ڈریم ورلڈ ریسورڈ،کیو اینڈ این فلیورز،شنکریلا ،یونائیٹڈ کنگ ،کانٹیننٹل بیکرز،دلپسند،نازو سلون ،پیک فرنس،وائٹل ٹی،محفوظ شیر مال ہاﺅس،محافظ سیورٹی ،نیسلے اور دیگر اداروں نے بھی تعاون کیاکانفرنس کے اختتام پر مہمانوں میں ایوارڈز،شیلڈز اور دیگر اسناد سے نوازا گیا