بسکٹ فیکٹری میں ملازمت رہائش ٹرانسپورٹ کے مواقع ۔ مرد اور خواتین دونوں کیلئے پرکشش ملازمت اور رہائش کا انتظام کی منفرد پیشکش ۔۔۔۔۔۔۔۔


پاکستان میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری ایک حقیقت ہے اور ملازمت کے لئے متلاشی افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کی تلاش رہتی ہے اس لیے جس شعبے میں بھی جیسے بھی ملازمت سامنے آئے لوگ اس کے لیے درخواست جمع کرا دیتے ہیں اور ملازمت کے حصول کی کوشش کرتے ہیں سفارشی بھی کرتے ہیں اور بعض جگہ پر پیسے بھی دیتے ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ایک کمپنی ٹیلنٹ کنیکٹنگ سروسز کے نام سے لوگوں کو مختلف شعبوں میں ملازمت فراہم کرنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے اس کمپنی نے اپنی مختلف ویڈیوز کے ذریعے کم پڑھے لکھے ان پڑھ اور غریب افراد کو ملازم کے پرکشش مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ سینکڑوں افراد کو مختلف کمپنیوں اور اداروں میں ملازمت دلوا چکی ہے اور اس کے پاس ایسے مزید بہت سے ادارے کمپنی اور فیکٹری اور رابطے میں ہیں جہاں پر فوری طور پر ملازمت کے مواقع میسر ہیں اس حوالے سے لاہور میں ایک بسکٹ فیکٹری میں پیکنگ کی ملازمت مرد و خواتین دونوں کے لیے رہائش کا انتظام ٹرانسپورٹ کی سہولت جیسی پرکشش پیشکش کی گئی ہے اس کے علاوہ فارم سیکٹر میں میڈیسن فیکٹری میں اور دیگر اداروں میں مختلف نوعیت کی ملازمتوں کی فراہمی کی بات بھی سامنے آئی ہے ۔ اس کمپنی سے رابطہ کرنے والے اور ملازمت کا موقع پانے والے افراد ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ ان کا تجربہ کیسا رہا اور اس کمپنی کے دعوؤں میں کتنی حقیقت ہے بظاہر یہ کمپنی بہت اچھا کام کر رہی ہے اور بے شمار لوگوں نے اس کمپنی کی ویڈیو دیکھ کر اس پر جواب دیا ہے ملازمت کے مواقع حاصل کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔مزید تفصیلات اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں