ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول کی سربراہی میں جے پی ایم سی اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا سفر درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ۔ دلیرانہ انتظامی فیصلے قابل ستائش ہیں ۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول کی سربراہی میں جے پی ایم سی اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا سفر درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ۔ قیادت کے دلیرانہ فیصلے قابل ستائش ہیں ۔


شہر قائد کے طبی اور تعلیمی حلقوں میں اس بات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی جیسے اہمیت کے حامل ادارے اپنا سفردرست سمت میں جاری رکھے ہوئے ہیں دونوں اہم اداروں میں ہونے والی حالیہ پیش رفت اور اہم اقدامات کی وجہ سے ملک کے نامور ڈاکٹروں اور پروفیسروں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ یہ ادارے میرٹ پر اور اصولوں پر گامزن ہے اور یہاں ہونے والے فیصلے ، انتظامات اور اقدامات تسلی بخش انداز میں ہو رہے ہیں جن پر اداروں کے ملازمین ، مریضوں طلباء اور اساتذہ کی جانب سے بھی گہرے اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے یہ بات کو خوش آئند ہے اور اس صورتحال کا تمام پر سہرا ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی اور قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول کے سر جاتا ہے جنہوں نے انتہائی اہم موقع پر دونوں اداروں کی سربراہی سنبھالتے ہوئے دن رات محنت ، ذہانت اور تجربے اور صلاحیتوں کے بہترین مظاہرے سے چیزوں کو درست سمت میں گامزن رکھا مشکل فیصلے بھی اصولوں پر میرٹ پر کیے ان کے اقدامات اور دلیرانہ فیصلے کی وجہ سے اسٹاف اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد ملا صوبائی حکومت کی جانب سے ان پر بھرپور اعتماد کیا گیا اور

انھوں نے اپنے بہترین فیصلوں کے ذریعے اس فیصلے کو درست ثابت کر دکھایا جو صوبائی حکومت نے ان کو اہم ذمہ داریاں سونپتے وقت کیا تھا ۔کراچی سے اسلام آباد تک اس ادارے کی شہرت اور نیک نامی میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہاں آنے والے

مریض اور اسٹوڈنٹ اپنے ساتھ بہترین تجربات لے کر جا رہے ہیں اگرچہ ابھی بہت سے معاملات میں مزید بہتری اور سالوں میں مزید اضافہ کی گنجائش موجود ہے اور اس کے بارے میں پلان بھی تیار کیا گیا ہے اور اقدامات بھی ہو رہے ہیں

لیکن کم وقت میں جو کچھ ہو سکتا تھا وہ عملی طور پر نظر آرہا ہے اور پوری انتظامیہ اور تمام متعلقہ لوگ قابل مبارکباد ہیں ۔