دیوان محمد یوسف فاروقی ۔ایک قابل فخر کردار ایک مقناطیسی شخصیت ۔۔۔۔۔


انہیں جاننے والے گواہی دیں گے کہ وہ ایک زبردست صلاحیتوں کی حامل باکمال شخصیت کے مالک ہیں ان کی ذہانت قابلیت اور فیصلوں کا دلیرانہ انداز انہیں دوسروں سے مختلف منفرد اور ممتاز بناتا ہے ۔

وہ قدرت کی لاکھ مہربانیوں کے باوجود غرور اور تکبر سے بچے ہوئے ہیں ان کی طبیعت میں پائی جانے والی عاجزی اور انکساری ہی ان کی بےشمار نمایاں کامیابیوں کی بنیادی وجہ قرار دی جاتی ہے ۔وہ صحیح معنوں میں ان خوش قسمت انسانوں میں ہیں جو مٹی کو ہاتھ لگائیں تو وہ سونا بن جائے ۔لیکن انہوں نے خود کو کبھی دولت کا پجاری نہیں بننے دیا ۔بلکہ قدرت کی دی ہوئی دولت کو انسانیت کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھا اور فلاحی اور سماجی بھلائی کے کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے آئے ہیں اور ایسا کرنا انہیں اپنی اعلی خاندانی روایات سے ورثے میں ملا اور انہوں نے اپنے بزرگوں اور خاندان کے روشن نام کو مزید سربلند کیا ۔پاکستان میں اور بیرون ممالک آپ جہاں چلے جائیں لوگ ان کی خدمات اور صلاحیتوں کے معترف ہیں اور ان کا نام عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے بے شمار لوگ ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ان کے خلوص اور ایثار کے قدر دان ہیں اور وہ صحیح معنوں میں دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی اور شہرت کے حوالے سے ایک سفیر کا روپ دھار چکے ہیں ۔
پاکستان میں ہوں تو وہ دوستوں کی محفلوں میں سب کی توجہ کا مرکز اور محور ہوتے ہیں وہ اپنے مثبت خیالات اور تعمیری سوچ کو آگے بڑھانے کہ جذبے کے حوالے سے مشہور ہیں لوگوں کو مشکلات اور مایوسی سے

سے نکالنے اور زندگی کے روشن پہلو وں کی قدر شناسی کراتے ہیں ۔اندھیروں میں بھی روشنی کی جانب سفر جاری رکھتے ہیں بزنس ٹائیکون ہیں لیکن بزنس بھی اصولوں کے ساتھ کرتے ہیں ۔
نئے سال کے آغاز پر دوستوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں اللہ کرے نیا سال 2022 ان کے لئے صحت سلامتی اور مزید کامیابیوں کا سال ثابت ہو آمین
———————–