سوئی سدرن کمپنی فوری ضرورت کے مطابق گیس سپلائی بحال کرے،کے الیکٹرک


کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کو گیس سپلائی میں شدید کمی کا سامنا ہے اور اس وقت اُسے صرف 35 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے یوٹیلیٹی اکنامک میرٹ آرڈر کے تحت متبادل ایندھن کے ذریعے پاور پروڈکشن کرکے شہر کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے،تاہم گیس سپلائی میں مستقل کمی سے کمپنی کو سستی بجلی کی پیداوار میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کا اثر صارفین پر بھی پڑسکتا ہے۔، ترجمان نے مزید کہا کہ صارفین کے وسیع تر مفاد میں کے ای سوئی سدرن گیس کمپنی سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر ضرورت کے مطابق گیس سپلائی بحال کرے۔