حکومت سندھ نے مصطفی جمال قاضی کوسیکریٹری کے عہدے پر ترقی دے دی جو گریڈ 20 کے مساوی ، ریگولر بنیاد پر دی گئی ہے نوٹیفیکیشن جاری ۔

حکومت سندھ نے مصطفی جمال قاضی کوسیکریٹری کے عہدے پر ترقی دے دی جو گریڈ 20 کے مساوی ، ریگولر بنیاد پر دی گئی ہے نوٹیفیکیشن جاری ۔
حکومت سندھ نے سلیکشن بورڈ ون کی سفارش اور مجاز اتھارٹی وزیراعلی سندھ کی منظوری سے مصطفی جمال قاضی کو گریڈ 20 کے مساوی سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا ہے ۔ دوست احباب نے مصطفی جمال قاضی کو اس طرح کی پر مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔مصطفی جمال قاضی کا شمار سندھ کے ذہین محنتی افسران میں ہوتا ہے بنیادی طور پر وہ ایک الیکٹرونکس انجینئر ہیں سرکاری ملازمت انہوں نے نومبر 1992 میں اختیار کی ۔ایس ڈی ایم حیدرآباد سٹی


، مٹیاری اور لطیف آباد کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔انہیں سب سے طویل عرصے تک ڈپٹی کمشنر کراچی ساؤتھ کی حیثیت سے فرائض انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے ۔صوبائی حکومت نے انہیں پروجیکٹ ڈائریکٹر یو ایس ایڈ اینڈ پی سی نیوٹریشن کی ذمہ داریاں سونپ رکھی ہیں

وہ ایک ملنسار خوش گفتار خوش مزاج اور خوش لباس شخصیت کے مالک ہیں ادارہ جیوے پاکستان ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہے