تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی زندہ ہیں ۔ٹی ٹی پی

اسلام آباد (جہانزیب راشد)

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی زندہ ہیں ۔ٹی ٹی پی
تفصیلات کیمطابق مفتی خالد بلتی کے حوالے سے جیسے کنفرم معلومات مل جائے نشر کردیں گے، مفتی خالد بلتی فی الحال تحریک میں کوئی عہدہ نہیں رکھتے تھے، ترجمان کالعدم ٹی ٹی پی محمد خراسانی

================================

اسلام آباد (جہانزیب راشد)

پاکستان کے امن کا دُشمن اور ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی اپنے منطقی انجام کو پہنچا
۔ دہشتگرد محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا۔
۔ دہشتگرد محمد خراسانی تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان تھا۔
۔ دہشتگرد محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا۔
۔ دہشتگرد محمد خراسانی میرانشاہ میں دہشتگردی کا مرکز چلا رہا تھا۔
۔ آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیا۔
۔ محمد خراسانی شاہد اللہ شاہد کے بعد TTPکا ترجمان بنا۔
۔ دہشتگردمحمد خراسانی پاکستان کے معصوم عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور کارروائیوں میں ملوث تھا۔
۔ دہشتگردمحمد خراسانی TTPکے مختلف دھڑوں کومتحد کرنے میں مصروف تھا۔
۔ محمد خراسانی TTPکے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی پلاننگ کر رہا تھا۔
۔ محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا اشارہ دیا تھا۔