ویانا آسٹریا میں مقیم اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سینئر صحافی محمد عامر صدیق ادارہ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں جیوے پاکستان کی انتظامیہ اپنی اور اپنے قارئین کی جانب سے ان کا خیر مقدم کرتی ہے اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے

ویانا آسٹریا میں مقیم اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سینئر صحافی محمد عامر صدیق ادارہ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں جیوے پاکستان کی انتظامیہ اپنی اور اپنے قارئین کی جانب سے ان کا خیر مقدم کرتی ہے اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے ۔محمد عامر صدیق ایک محنتی ذہین اور متحرک شخصیت کے مالک ہیں. وہ پہلے پاکستانی ہیں جو کہ اقوام متحدہ ویانا آسٹریا میں پہلے پاکستانی جرنلسٹ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ آسٹریا میں پہلے رجسٹرڈ ڈ جرنلسٹ ہیں۔ انہیں ایک اور اعزاز بھی حاصل ہے۔ آسٹریا جرنلسٹ کلب کے پہلے ایشین جرنلسٹ ہیں۔ جو کے آسٹریا جرنلسٹ کلب میں رجسٹرڈ ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت یورپی ممالک کے اہم ایونٹ سمیت انٹرنیشنل ایونٹس اور سرگرمیوں کی رپورٹنگ کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ان کا حلقہ احباب وسیع ہے اور وہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے امور پر گہری نظر رکھتے ہیں وہ انٹرنیشنل صحافیوں کی مشہور تنظیم آئی پی جے کے سینئر نائب صدر بھی ہیں ۔ ویانا آسٹریا میں وہ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے ساتھ اپنی اعزازی نمائندگی کی حیثیت میں کوریج کریں گے ۔