حبیب بینک کا آن لائن سسٹم بیٹھ گیا ۔ کراچی سے اسلام آباد تک صارفین کو مشکلات کا سامنا ۔برانچوں میں شکایات کا انبار

حبیب بینک لمیٹڈ کا آن لائن سسٹم کام کرنا چھوڑ گیا ۔ آن لائن بینکنگ سروسز کا کام ٹھپ۔ بینک کسٹمر کو شدید مشکلات اور دشواریوں کا سامنا ۔کراچی سے اسلام آباد ایک جیسی صورتحال ۔پریشان کسٹمرز نے بینک برانچوں میں شکایات کا انبار لگا دیا ۔ برانچ مینیجر اور اسٹاف آنے والے کسٹمرز کو مطمئن کرنے میں ناکام ۔مختلف شہروں میں بینک ملازمین سے کسٹمرز کی گرما گرمی ۔گھنٹوں انتظار کے باوجود سسٹم کام نہیں کر رہا ۔کسٹمرز کی شکایت ۔بینک کی اعلی انتظامیہ اور اعلی افسران خاموش تماشائی ۔ کسٹمز کا اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے حبیب بینک لمیٹڈ کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ ۔کسٹمرز کو انتہائی ضروری ٹرانزیکشن نہ ہونے کی وجہ سے کاروباری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے بینک انتظامیہ کو نقصان کا ازالہ کرنا چاہیے ۔ حبیب بینک کی آن لائن سروسز کے بارے میں بینک انتظامیہ ہمیشہ دعا کرتی رہی ہے کہ اس کی آن لائن سروسز سب سے بہتر اور معیاری ہیں اور یہاں فراڈ کا امکان بھی کم ہوتا ہے لیکن گزشتہ کئی دنوں سے حبیب بینک کی آن لائن سروسز مختلف شہروں میں بری طرح متاثر ہو چکی ہیں اور کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے اس کے باوجود کسٹمرز کو مشکلات کا سامنا ہے اور مختلف شہروں میں برانچ کا اسٹاف بھی پریشان ہے ۔ بینک کا آئی ٹی کا شعبہ اپنا کا معیاری طریقے سے انجام دینے میں ناکام نظر آتا ہے جس کی وجہ سے کسٹمرز کو شدید مشکلات اور شکایات ہیں ۔