اسپشل ایجوکیشن پنجاب میں الٹی گنگا

( رپورٹ بیور چیف جیو پاکستان نیوز نٹ ورک)


بہت ھی پیاری بیٹی مس سعدیہ بٹ وائس پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپشل ایجوکیشن جوھر ٹاؤن لاھور نے اپنی لیکچرر بی ایس 17 سے وائس پرنسپل بی ایس 18 ریگولر پرموشن کی خوشی میں اپنے استاد شہزاد بھٹہ کے اعزاز میں آج ایک مزیدار مچھلی پارٹی کا اہتمام کیا جس میں شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب ،سید قمر عباس شاہ،سید نعیم اطہر شاہ نے شرکت کی جبکہ میاں ریاض صدر اپیکا اسپشل ایجوکیشن پنجاب اپنی کچھ اھم مصروفیات کی وجہ سے پارٹی میں شرکت نہ کر سکے ۔شکریہ سعدیہ بٹ

مس سعدیہ بٹ وائس پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فار اسپشل ایجوکیشن لاھور متاثرہ بصارت ھونے کے باوجود ایک باھمت اور دلیر خاتوں ھیں جہنوں نے اپنی معذوری کے باوجود زمانے کی ستم ظریفی کا سامنا کرتے ھوئے کبھی ھمت نہیں ھاری اور ھر مشکل اور مصیبت کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ھوئے تعلیم حاصل کی آپ نے ایم اے پنجابی پنجاب یونیورسٹی سے پاس کرنے کے بعد پنجاب پبلک کمشن لاھور سے مقابلے کا امتحان پاس کرتے ھوئے محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب میں بطور لیکچرار پنجابی سے اپنی سروس کا آغاز کیا آپ کی پوسٹنگ گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپشل ایجوکیشن لاھور میں ھوئی مس سعدیہ بٹ بڑی محنتی اور جفاکش سرکاری افسر ھیں جو ہمیشہ اپنے فرائض منصبی بڑی ایمانداری سے ادا کرتی ہیں آپ اپنے متاثرہ بصارت طلبہ میں بڑی پاپولر ھیں اور بڑی محنت سے ان کو پڑھاتی ہیں وقت میں کالج انا اور اپنے فرائض سرانجام دینے ان کی عادت میں شامل ھیں آپ اپنے کولیک میں بھی بہت پسند کی جاتی ھیں
مس سعدیہ نے کبھی بھی اپنی معذوری کو بہانہ نہیں بنایا اور یہی وجہ ھے کہ وہ ھر میدان میں کامیاب و کامران رہتی ھیں مس سعدیہ بٹ ایک اچھی کمپیرنگ بھی کرتی ھیں آپ کافی عرصہ تک ایف ایم 103 پر پنجابی پروگرام بھی کرتی رھی ھیں
محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے ابھی کچھ عرصے پہلے لیکچرار بی ایس 17 کو وائس پرنسپل بی ایس 18 پر محکمانہ ترقیاں دی تھیں جن میں دیگر کے علاؤہ مس سعدیہ بٹ بھی شامل ھیں پرموشن کے بعد آپ کو محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے مس سعدیہ بٹ کو گورنمنٹ ڈگری کالج آف اسپشل ایجوکیشن لاھور میں ھی تعینات کر دیا تھا
یہاں ایک بات کا ذکر ضروری ھے کہ محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب نے لیکچرار کیڈر کے سینئر لیکچرار کو بی ایس 18 میں ترقی دے کر اسپشل ایجوکیشن پنجاب کے مختلف ڈگری کالجز میں وائس پرنسپل کی خالی پوسٹ پر تعینات کیا ھے
مزے کی بات ھے کہ محکمہ نے کسی وائس پرنسپل کو ڈگری کالجز کا انچارج اور ڈی ڈی او پاور نہیں دی بلکہ سینئر افسران/ وائس پرنسپل اپنے جونیئر افسران لیکچرار بی ایس 17 کے ماتحت کام کر رھے ھیں لگتا ھے کہ محکمہ اسپشل ایجوکیشن پنجاب میں الٹی گنگا بہہ رھی ھے
اتھارٹی کو چاھیے کہ وہ گورنمنٹ ڈگری کالجز آف اسپشل ایجوکیشن پنجاب میں سینئر افسران وائس پرنسپل صاحباں کو انچارج بنائے اور ڈی ڈی پاور دے شکریہ