آصف میمن کو کیوں گرفتار کیا؟-آصف میمن کے پاس کون سے بڑے راز ہیں؟-کے ڈی اے افسران اور کالی بھیڑیں پریشان اور خوفزدہ ہیں۔

آصف میمن کو کیوں گرفتار کیا؟-آصف میمن کے پاس کون سے بڑے راز ہیں؟-کے ڈی اے افسران اور کالی بھیڑیں پریشان اور خوفزدہ ہیں
============
گرفتار ڈی جی کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آصف میمن کے پاس بہت سے راز ہیں اور وہ بہت سے ایسے کرداروں کے نام بتا سکتے ہیں جو اس کے پیچھے سرگرم تھے اور کے ڈی اے اور شہر کے کنسٹرکشن سیکٹر میں سرگرم ایک طاقتور مافیا کے مفادات بہت زیادہ ہیں۔

دوسری جانب آصف میمن کے مخالفین کافی خوش ہیں اور اب وہ آصف میمن سے تفتیش کے دوران مزید معلومات اور انکشافات کی توقع کر رہے ہیں۔

آصف میمن کی گرفتاری کے بعد مزید افراد کی گرفتاری متوقع ہے

کے ڈی اے میں کرپشن کی بہت سی شکایات تھیں۔

==================================

ڈی جی کے ڈی اے سمیت 3ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاروق بگٹی کی سر براہی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے زمینوںپر قبضے کے الزام میں ڈی جی کے ڈی اےآصف میمن اورملزم عاطف لمبا سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شرو ع کر دی ہے ۔اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق ڈی جی کے ڈی اے آصف علی میمن اور ایڈیشنل ڈائریکٹرانڈسٹریز عاطف لمبا سمیت 3ملزمان کو گلستان جوہر اور کورنگی کی زمینوں پر قبضے کےالزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

https://e.jang.com.pk/detail/22323

کراچی: اینٹی کرپشن کراچی نے ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نسلہ ٹاور ذمہ داران کے خلاف ایکشن شروع کردیا گیا، اینٹی کرپشن کراچی ایسٹ زون نے ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر کے ڈی اے عاطف کو بھی حراست میں لیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں افسران کو کرپشن کے کیسز پر گرفتار کیا گیا ہے، دونوں گرفتار افسران کو نسلہ ٹاور کیس میں ابھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں افسران کے خلاف کرپشن سے متعلق شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔

اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افسران سے کرپشن کے الزامات سے متعلق تفتیش کی جائے گی، افسران کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور: پولیس کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالتی احکامات پر نسلہ ٹاور کے معاملے کے ذمے داران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران، سندھی کو آپریٹو مسلم سوسائٹی کے ذمے داران اور دیگر متعلقہ اداروں کو نامزد کیا گیا تھا۔

نسلہ ٹاور کے ذمے داران کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیشی پولیس نے ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا۔ پولیس کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سندھی کو آپریٹو مسلم سوسائٹی آفس سے ریکارڈ طلب کیا گیا تھا
https://urdu.arynews.tv/601724-2/
=================================

=================================