فاطمہ فرٹیلائزر نے گینز ورلڈ ریکارڈ کے ذریعے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا


لاہور(پ، ر ) فاطمہ فرٹیلائزربحفاظت کام کے مجموعی دورانیہ کے6کروڑ 2لاکھ 20ہزار گھنٹوں کی بنیاد پر گلوبل فرٹیلائزر انڈسٹری میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ یہ قابل ذکر کامیابی اعلی ترین حفاظتی کارکردگی کی بدولت حاصل ہوئی اور اس سلسلے میں ورلڈ کلاس حفاظتی معیارات اور بہترین صنعتی طریقوں کا نفاذ کیا گیا۔دنیا نت نئی کارکردگی کا ریکارڈ رکھنے والے بین الاقوامی ادارہ گینز ورلڈ ریکارڈ عالمی سطح پر بہترین اور متاثر کن کارکردگی کو بنیادی اہمیت دیتا ہے۔فاطمہ فرٹیلائزر کی جانب سے یہ حالیہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کے کاروباری طریقے اور بہترین معیار درحقیقت عالمی معیار کے حامل ہیں، جبکہ اس میں مسلسل بہتری لانے کے لئے بھی توجہ مرکوز رکھی جاتی ہے۔اس اہم کامیابی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے فاطمہ فرٹیلائزرکے سی ای او فواد احمد مختار نے کہا کہ ہم عالمی سطح پر نمایاں امتیاز حاصل کرنے پر انتہائی خوش ہیں جس سے ہمارے ملازمین کی صحت و حفاظت اور ماحولیات کے تحفظ کی جانب ہماری بنیادی ترجیح ظاہر ہوتی ہے۔ ہمیں اپنے ادارے کے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اس کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور دنیا کے صف اول کے صنعتی اداروں میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں اسے مدد ملے گی۔فاطمہ فرٹیلائزرمستند کوالٹی مینجمنٹ سسٹم(کیو ایم ایس) کے حصول اور آئی ایس او کے ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرمنٹ کے حفاظتی معیارات برقرار رکھنے کےساتھ بدستور نئے صنعتی معیار کے حصول کے لئے پرعزم ہے۔ اس کی بدولت سیفٹی مینجمنٹ کے طریقوں پر عمل درآمد یقینی بنانے میں مدد ملے گی ، جس سے مزید ذمہ دارانہ نگہداشت کے کلچر کو فروغ ملے گا اور کام کی جگہ پر حفاظت اختیار کرنے سے متعلق بہتر رویہ اختیار کرنے میں آسانی ہوگی

https://e.jang.com.pk/detail/20672