شعیب ممتاز نے ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے قائم مقام صدر اور سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا

لاہور (پ ، ر ) شعیب ممتاز نے ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے قائم مقام صدر اور سی ای او کا عہدہ سنبھال لیا ہے انہیں سبکدوش صدر اور سی ای او عمران مقبول کی جگہ تعینات کیا گیا جن کی مدت ملازمت 20دسمبر 2021ء کو ختم ہوئی ہے۔ شعیب ممتاز نے اپنی گریجویشن متحدہ ریاست ہائے امریکا سے کی ۔ وہ بینکنگ کے شعبہ میں 29سالہ تجربہ کے حامل ہیں اور ایم سی بی کے ساتھ 1992ء سے منسلک ہیںاور بشمول برانچ بینکنگ، کریڈٹ رسک اور کارپوریٹ فنانس مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھا چکے ہیں۔ انہوں نے کارپوریٹ بینکنگ کی حکمت عملی اور وژن کی اور ایم سی بی بینک کے یونائیٹڈ عرب امارات، بحرین اور سری لنکا میں بین الاقوامی آپریشنز کی بھی قیادت کی۔