وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں4مریض انتقال کرگئے جبکہ 183 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور136افراد صحتیاب

کراچی (21 دسمبر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں4مریض انتقال کرگئے جبکہ 183 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور136افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں13387 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں183 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا1.4 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید4 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 7658 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 6998037 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور478535 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید136 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد466281 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 97.4 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 4596 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے4425 گھروں میں ،28 آئسولیشن سینٹرز میں اور143 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 134 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے 183 نئے کیسز میں سے 56 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 30،ضلع جنوبی 23، ضلع وسطی2، ملیر میں سے 1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح ٹنڈو محمد خان15،حیدرآباد 13،نوشہروفیروز، ٹھٹھہ اور شہید بے نظیر آباد 11۔11،ٹنڈوالہیار 10،سجاول 9،جامشورو 8،لاڑکانہ6،شکارپور اور تھرپارکر4۔4، بدین،عمرکوٹ، سانگھڑ، خیرپور،سکھر، میرپورخاص اور جیکب آباد 3۔ 3، گھوٹکی میں سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ویکسینیشن ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 19 دسمبر تک 27169604افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی تھی اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 162808 افراد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے اس طرح ویکسین لگانے والے افراد کی مجموعی تعداد 27332412 ہوچکی ہے جوکہ ویکسینیشن کی شرح کا 49.72 فیصد بنتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ