سرکاری ہسپتال میں دوا لینے آئی خاتون اغوا، خاتون اپنے معذور خاوند کی دوا لینے آئی تھی، مقدمہ درج،

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے ) مصطفی آبادسرکاری ہسپتال میں دوا لینے آئی خاتون اغوا، خاتون اپنے معذور خاوند کی دوا لینے آئی تھی، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق گرین ٹاون لاہور کے رہائشی ثاقب مظفر نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرے بھابی صدف شاہدمصطفی آباد للیانی ہسپتال سے اپنے معذور خاوند شاہد کی دوا لینے آئی ہوئی تھی کہ جرائم پیشہ ملزمان عاقب جاوید، حامد جاوید، شاہد جاوید، ایک کس نا معلوم نے میرے بھابی کو اغوا کر کے گاڑی میں ڈال کر موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

===============================

قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے ) پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کے دیگر شہروں کی طرح قصورمیں بھی روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظور احمد کی زیر قیادت ہونے والے مظاہرہ میں ڈسٹرکٹ بار قصور کے صدر مرزا نسیم الحسن ایڈووکیٹ اور انجمن تاجران اور سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی، مظاہرین نے حکومت کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوے کہا کہ عمران خاں کی حکومت مکمل طور پر عوم کو ڈلیور کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،اس موقع پر چوہدری منظور احمد نے کہا کہ حکومتی ناقص معاشی پالسیوں کی وجہ سے دوالیہ ہونے کے قریب ہے اور اب آئے دن مہنگائی میں اضافہ کرکے عوام کے خون کا آخری قطرہ نکالنے کے دم پہ پے جبکہ صدر ڈسٹر کٹ بار قصور مرزا نسیم الحسن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجود حکومت نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔حکومت نے تاریخ ساز مہنگائی کرکے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،بے روزگاری اور مہنگائی سے تنگ عوام خودکشیوں پر آگئے ہیں۔ریلی میللاد گیٹ سے شروع ہو کر للیانی اڈہ قصور پر اختتام پذیر ہوگئی۔

==================================